رکن
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی حج کی ادائیگی کے بعد 23 جولائی 2022ء
کو اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ گئے۔
وطن
واپسی پر رکن مجلس شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں نعمان عطاری اور فیضان صحابیات
و دار السنہ کے نگران حماد عطاری نے کراچی ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور
مبارکباد پیش کی۔
شعبہ
دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین بھی حج کی ادائیگی پر رکن
شوریٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی آئندہ سال حج
ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے سلسلے میں جوہر ٹاؤن لاہور کا شیڈول
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے
سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ
جوہر ٹاؤن کا شیڈول رہا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے اس دوران استاذُ
الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری سے ملاقات کی اور مفتی صاحب سے تعزیت کرتے ہوئے ان
کے والدِ محترم کے انتقال پر دعائے مغفرت کی
نیز مفتی صاحب نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے دینی کاموں میں کامیابی کی دعا فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی
پھولوں سے بھی نوازا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ جوہر
ٹاون کے دورۂ حدیث شریف سمیت دیگر درجات کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں قرآنی آیات واحادیثِ نبویہ سے مدلل نیز واقعات و حقائق کی روشنی میں اللہ
عزوجل پر توکل کرنے کا درس دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع
کرنے میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ ٔ
کرام کو تحائف اور دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِشعبہ جامعۃ المدینہ بوائزمولانا ظفر بشیر عطاری، لاہور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائزکے نگران مولانا نوید مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ داران محمد کاشف داود، سیّد عثمان عامر، محمد نوید اقبال اورمحمد افتخار سمیت دیگر اساتذۂ کرام و شخصیات موجود تھیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری نے گلگت اسمبلی کا وزٹ کیا اور گلگت بلتستان منسٹر
واٹرز اینڈ پاور مشتاق حسین، گلگت منسٹر
بلدیات حاجی حمید اورگلگت اسمبلی سیکرٹری عبد الرزاق سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات رکن شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و
سماجی کاموں پر گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں
شرکت کی دعوت دی ساتھ ہی انہیں کتب و
رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کی دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی
نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز سے وابستہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ ار ڈیپارٹمنٹ، خودکفالت پاکستان، صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ترقی و اضافے کے طریقے کار کےساتھ مختلف اہم
امور پر کلام کیا۔
مدنی مشورے میں مولانا علی عمران مدنی، مولانا
تنویر مدنی، مولانا شاہد مدنی،مولانا عاطف
مدنی، مولانا نوید صدیق، مولانا سرفراز مدنی، مولانا ساجد مدنی اور میٹنگ
کے دیگر شرکانے اپنے اہداف و نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ناظمین جدول کا 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا جس میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ
12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان)
نے ناظمینِ جدول کی تربیت کی۔
اس مدنی مشورے میں ناظمِ اعلیٰ فرقان عطاری مدنی اور ناظمِ اعلیٰ نعمان عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی نیز ناظمین جدول نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی بذریعہ Presentation رہنمائی کی گئی جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بھی مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اورتحصیل نگرانوں سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران،
ٹاؤن نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام
میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں نمایاں
کارکردگی والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ
ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
21 جولائی 2022 ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ
جڑانوالہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ۔
اجتماع پاک کاباقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن اور نعت رسول ﷺ سے کیا ، رکن شوری نے حاضرین سے
بیان کرتے ہوئےانہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور
اپنا محاسبہ نفس و اصلاح اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔
اس اجتماع میں مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ شخصیات
نے شرکت کی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
21 جولائی 2022 ء کو خانیوال میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ DC آفس ، انچارج لاء اینڈ آرڈر برانچ راشد خانزادہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن
افتخار بنگش و دیگر آفسرز سے ملاقات کی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ضلعی
انتظامیہ کے تعاون پر ذمہ داران نے انکاشکریہ ادا کیا اور انہیں شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا
نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
دعوتِ
اسلامی کےتحت21جولائی 2022 ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بیان کرکے ذمہ داران کی تربیت کی نیز ان
کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ مزید سافٹ ویئر
کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ بھی لیا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفلِ
نعت کےتحت 19 جولائی2022 ء کو یورپین یونین ریجن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن
مجلس بین الاقوامی اُمور علاقائی دورہ اور محفلِ نعت کی ذمہ دار ہ نے مشورہ لیا۔
یورپین
یونین ریجن میں شامل آٹھ ممالک جس میں اٹلی ، بیلجیم ، فرانس، اسپین ، ہالینڈ، آسٹریا، سوئیڈن اور ڈنمارک
کی اسلامی بہنوں کی دو سطحوں کی ذمہ داران
نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے دینی حلقے کے حوالے سے کلام ہوا،
کارکردگی وقت پر دینے اور اس کا فا لو
اپ لینے کا ذہن دیا نیز دینی کام جدول کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی
اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے تحت مدنی مشورے لینے سے اپنی تربیت اور دوسروں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کی جانب سے 19
جولائی 2022ء کو انڈونیشیا میں مدنی مشورے
کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
بین الاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت‘‘
بیان کرتے ہوئے دینی کام کرنے کا جذبہ دیا۔مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کی دلجوئی کی۔مزید
اسلامی بہنوں کی علاقائی دورہ اور محفل
نعت منعقد کرنے کے حوالے سے تربیت کی ،مقامی ذمہ داران کے لئے
ترجمہ بھی کیا گیا۔
دھوراجی
کالونی میں ٹاؤن مشاورت اسلامی بہن کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت
18
جولائی 2022ء کو صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفاراور نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دھوراجی
کالونی میں ٹاؤن مشاورت اسلامی بہن کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہیں اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کی دعوت دی اور ایصالِ ثواب کا ذہن دیا
۔
٭دوسری
طرف صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے
رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کے بچوں
کے ابو کے انتقال پر عزیز آباد میں ان کے گھر جاکر تعزیت بھی کی۔