اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ، دینی
کاموں کے حوالے سے مشاورت

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کے متعلق مختلف موضوعات پر
کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مدنی مذاکرے کی کارکردگی، اس کے اہداف اور اس
میں مزید بہتری لانا٭رسالہ کارکردگی کے اہداف ٭شارٹ کورسز کے حوالے سے تبادلۂ
خیال٭اعلانات کے ذریعے مدنی چینل اور مدنی مذاکرے کی تشہیر کرنا٭آن لائن سیکھنے
سکھانے کے حلقے شروع کروانا۔
اس کے علاوہ گجراتی سمیت دیگر زبانوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کرنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی نیز
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی اجتماعات میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت
ہوئی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز کھارادر میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں میمن
کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو اپنے گھروں میں محافلِ نعت منعقد کروانے، مختلف کورسز میں
داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دنیا بھر کی خواتین میں دینی کاموں کے ذریعے
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
جمشید روڈ میں قائم دارالمدینہ میں رزلٹ ڈے کی تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں، بچیوں اور
اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی
امور کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی
مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی
کاجائزہ لیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں عالمی سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن نے کچھ تجاویز پیش کیں جس کو تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سراہا اور
دینی کاموں میں اس کو نافذ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

کراچی کے علاقے P.I.B
کالونی میں پچھلے دنوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگراسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”اسلام میں عورت کا مقام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی
صلاحیتوں کو اللہ پاک کی راہ میں استعمال کرنے اور سوشل میڈیا
کے غلط استعمال کی مذمت بیان کی۔
بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات
کے جوابات دیئے نیز آپ نے اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے اور پردے کا اہتمام
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع
کا اختتام دعا اور صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔
سری لنکا کی نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کے سلسلے میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا کی
نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس
مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں کارکردگی شیڈول جمع کروانے نیز شعبہ جات پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا تقرر کرنے کا ذہن دیا۔

بیرونِ ممالک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی
بہنوں کے درمیان بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ محبت بڑھاؤ ہے جس کا مقصد اُن اسلامی بہنوں سے رابطہ و ملاقات
کرنا ہے جو پہلےدینی ماحول منسلک تھیں اور
اب نہیں ہے۔
شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت مئی 2023ء میں بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دینی ماحول سے منسلک ہونے والی سابقہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں ( جو پہلے دینی ماحول سے منسلک تھیں) کی تعداد:192
٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:120
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:56
٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:20
٭شارٹ کورسز کرنے /کروانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:27
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:64
نیک اعمال رسالہ جمع کروانے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:41

مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ویسٹ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں
کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:42
٭گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:09
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
تعداد:01
٭اس اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:24
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:01
٭اس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:08

پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوت ِ اسلامی کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں پاکستان کی صوبائی / سٹی نگران ، ملک سطح کی
ذمہ داران، صوبائی و ڈویژن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
تلاوت و
نعت سے مدنی مشورے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع
پر کلام کیا اور جنوری تا مئی شعبے کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے
اہداف کا تقابل ، تقرریاں مکمل کرنے ، طے
شدہ مدنی مشورے لینے اور اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ و تربیت پر توجہ دینے کی
ترغیب دلائی۔

ملک بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت
اسلام آباد سٹی مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سابقہ و موجودہ اسلام آباد سٹی نگران ، زون نگران اور سٹی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدورانِ مدنی مشورہ ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر گفتگو کی اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے
، اپنا شیڈول بنانے کا ذہن دیا۔
ڈونیشن بکس
ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوت ِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ کیا گیا جس میں پاکستان کی صوبائی / سٹی نگران، ملک سطح کی
ذمہ داران ، صوبائی و ڈویژن سطح کی ڈونیشن
بکس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد
کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور جنوری
تا مئی 2023ء شعبے کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز صوبۂ سندھ کی سکھر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔