دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق  مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مدنی مذاکرے کی کارکردگی، اس کے اہداف اور اس میں مزید بہتری لانا٭رسالہ کارکردگی کے اہداف ٭شارٹ کورسز کے حوالے سے تبادلۂ خیال٭اعلانات کے ذریعے مدنی چینل اور مدنی مذاکرے کی تشہیر کرنا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے شروع کروانا۔

اس کے علاوہ گجراتی سمیت دیگر زبانوں میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی نیز دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی اجتماعات میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔