عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کھارادر میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

اس میٹ اپ میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنے گھروں میں محافلِ نعت منعقد کروانے، مختلف کورسز میں داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔