20جون 2023ء کو رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی سری لنکا اور ملائیشیا میں  دینی کاموں کے جدول سے پاکستان واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار انِ دعوت اسلامی نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ دارا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سری لنکا اور ملائیشیا میں ہونے والے دینی کاموں کے احوال سے آگاہی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد سندھ اور ملتان ڈویژن سے ذمہ داران سمیت دیگر  اسلامی بھائیوں نے 12 دن کے مدنی قافلے میں مظفر آباد کشمیر سفر کیا۔

اس موقع پر شرکائے مدنی قافلہ کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مظفر آباد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے وقت کی اہمیت اور تعلیمی اداروں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے بیان کیا۔

نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مظفر آباد کشمیر میں قائم کیڈٹ کالج (Cadet College)کے مین آڈیٹوریم میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، پرنسپل بریگیڈیئر منظور عباسی اور سجادہ نشین کوکب سلیم چشتی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”طلبہ کے اخلاق و کردار کی بہتری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہو کر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام لاہور میں قربانی کی کھالوں کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ نیو سوسائٹیز اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی  محمدامین عطاری نے کولمبوسری لنکا سفر کے موقع پر وہاں کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقے ارینچ کئے ۔

جہاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں شرکا کو خوب خوب دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ بہاولپور نے کھال گودام کے اخراجات اور خودکفالت کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی نیز اوراقِ مقدسہ کی حفاظتی تدابیر و پوائنٹ بڑھانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور نے کھال گودام کے اخراجات اور خودکفالت کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو آن لائن قراٰن و حدیث کی تعلیم اور انہیں فرض علوم سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، برانچ فیضانِ مدینہ کراچی آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈونیٹ قربانی کے ذمہ دار مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز)نے شرکا اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیٹ قربانی کی اہمیت بیان کی نیز اس کی بکنگ کا طریقۂ کار اور اس کی حاجت پر کلام کیا۔

ڈونیٹ قربانی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ ڈونیٹ قربانی کی تشہیر و بکنگ کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات رائج کرنے  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی قاری ایازعطاری نے حیدرآباد سٹی مشاورت نگران حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ساتھ مذکورہ شعبہ جات :-جامعۃُ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بوائز ، ناظمین ،مجلس فیضانِ مدینہ ،شعبہ آئمہ مساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،ڈونیشن بکس، گھریلو صدقہ بکس ،جامعۃ المدینہ گرلز،مدرسۃ المدینہ گرلز، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

رکنِ شوری نے بیرون ملک سفر سے واپسی کے بعد مدنی مشورے میں ذمہ داران کو وہاں کے حالات سے آگاہی فراہم کیں اور بیرون ملک میں دینی کاموں کی حاجت کے پیش نظر سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

دوران مشورہ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کی ترغیب دلائی، مزید 7جولائی 2023ء کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں اور مدارس المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے نیز اجتماعی قربانی کے مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 جون 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ملتان برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اساتذہ و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے اساتذہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےانہیں جدید تقاضوں کے مطابق تدریس کرنے کے مختلف انداز بتائے نیز اساتذہ کی جانب سےتعلیمی نظام کے متعلق ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘ کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔ اس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر اجتماعات کن کن شعبہ جات میں ہوں گے؟ اور کون کون سے شعبہ جات کے تاثرات جمع کرکے دیں گے،اس سے متعلق بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی جانب سے  ذوالحجہ، محرم الحرام اور صفر کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:

٭کیا مرنے کے بعد اٹھنا ممکن ہے؟سائنس اور عقل کیا کہتے ہیں؟ نیز اس کے متعلق اسلامی عقائد ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت اور ان کے زریں اقوال ٭ صحابیات کی اسلام سے محبت اور اس کے لیے جان نثاریاں٭ دعوت اسلامی کے ڈیپارٹ جامعۃ المدینہ کا تعارف اور دینی خدمات ٭علم کا ثمرہ کیا ہے؟٭ صفر المظفر سے متعلق افواہیں اور شرعی نقطہ نظر٭حرمت والے مہینے٭سیدنا عثمان غنی رضی اللہُ عنہ کی سیرت کے گوشے ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

علم دین سے آراستہ ہونےاور عربی زبان کا رجحان بڑھانے کے لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ بھی کروائی جا سکتی ہے جبکہ مکتبۃ المدینہ العربیہ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اس میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5929