ذمہ داران کی حکومت پنجاب قراٰن بورڈ لاہور کے
ایڈ من آفیسر جناب عمر دراز سے ملاقات
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور میں 3اگست2021ء بروز منگل نگران ِمجلس شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ شاہ نواز عطاری نے ریجن وزون ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ حکومت پنجاب قراٰن بورڈ لاہور کے ایڈ من آفیسر جناب عمر دراز
سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش
کئے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئےبھر
پور کوششیں کرتے رہنےکا اظہار کیا۔ نگران ِمجلس نے ایڈ من آفیسر عمر درازکو اس سلسلے میں اب تک دعوت ِاسلامی کی طرف سے کی
جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جس میں قراٰن ِمحل کی تعمیرات، اوراق مقدسہ کے لئےنئے جدید بڑے ڈرم اور دیگر
چھوٹےبکس شامل تھے جو تقریبًا 2 لاکھ کے قریب پاکستان کے مختلف شہروں میں لگ چکے
ہیں۔ ایڈ من آفیسردعوت ِاسلامی کی اس کاوش سے بہت خوش ہوئے اوردعوتِ اسلامی کےاس
کارِخیر میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین
دلاتے ہوئےامیر ِاہل سنت کے لئے انہوں
نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور )
اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان ِمدینہ میں ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ
.jpg)
پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ اور 12 ماہ کےعاشقانِ
رسول کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ
عطاری نے
عاشقان ِرسول کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی
تربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نے
شرکا کو تین دن، 12دن، 1 ماہ ، 12 ماہ اور محرم الحرام میں مدنی
قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف
بھی دیئے۔ ان شاءاللہ
عزوجل اسلام آباد ریجن سے 8 اگست کو 1 ماہ کے مدنی قافلے راہ ِخدا
میں سفر کریں گے۔( رپوٹ :محمد شعیب
رضا عطاری معاون نگران اسلام آباد ریجن)

لاکھوں لاکھ
بچو کوقراٰن پاک اور دینی تعلیم
سےدلوں کومُنَوّر کرنےوالی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عباس پورکشمیرمیں قائم مدرسۃ المدینہ بوائزمیں 14بچوں نے ناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنے کی سعادت پائی اس موقع پر فیضان مدینہ
عباس پور میں تقسیم اسناد کا سلسلہ کیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات سےوابسطہ
افراد،مدرسۃ المدینہ کےطلباءاوران کےوالدین،اساتذہ،ناظمین اوردیگر ذمہ داران
نےشرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنتوں
بھر ا بیان فرمایا اورشرکاء کو دعوتِ
اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کےتحت
بنےوالےجامعۃ المدینہ کےبارےمیں بھی بتایااور اس میں بھی بھرپور تعاون کاذہن
دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نےناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنےوالےبچوں کےسروں پرعمامےبھی
سجائے۔آخرمیں رکن شوریٰ نےدعاکروائی اورصلاۃ وسلام بھی پڑھایا گیا ۔
ماریشس
کی کابینہ1 اور کابینہ2 میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد

دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ماریشس کی کابینہ1
اور کابینہ2 میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ ڈویژن دینی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں 43 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے،دعوت اسلامی کی دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ”حضرت
عثمان بھی جنتی جنتی“ پڑھنے / سننے کی کارکردگی

امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی
ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش
نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”حضرت عثمان بھی جنتی جنتی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار550 اسلامی
بہنوں نے رسالہ” حضرت عثمان جنتی جنتی“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 05 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ
کے شہر جوہانسبرگ(Johannesburg) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں اور شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 05 اگست2021ء کو ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ(Johannesburg) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ” سیرتِ حضرت سیدناعمر رضی
اللہ عنہ“
کے
موضوع پربیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 04 اگست2021ءکو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم(Welkom) میں
ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” پردے کی اہمیت“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور
شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع شرکت کرنے اور اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا۔
ساؤتھ
افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہن
کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہن
کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کے نکات پر مشاورت کی اور شعبہ
مدرستہ المدینہ(اسلامی
بہنوں کے لئے) کے کاموں کو مزید بڑھانے نیز محرم الحرام میں اجتماع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
ساؤتھ
افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 04 اگست2021ء کو ساؤتھ
افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام05 اگست2021ء بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ(Pietermaritzburg)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”وضو کے طبّی فوائد“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف شہروں میں اگست2021ء کے پہلے ہفتے کو دیئے جانے والےگھر درس کی
کارکردگی

اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام " گھر درس " بھی ہے اس سلسلے
میں اگست2021ء کے پہلے ہفتے ساؤتھ افریقہ کے
مختلف شہروں میں کم وبیش846اسلامی بہنوں
نے گھر درس دینے / سننے کی سعادت حاصل کی ۔