.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے زیرِاہتمام5اگست2021ءبروزاتوار فتح جنگ میں
شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفیٰ
جٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگاکر مہم
کا آغاز کیا ۔اس مہم میں جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر تاجران اور
سیاسی اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:مبشر
حسن عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری، ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ، سوشل
میڈیا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد سمیر ہاشمی عطاری نے شرکت کی۔
ذمہ
داران نے رکن شوریٰ حاجی بلال عطاری کو
شعبے کے دینی کاموں اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بریف کیا جبکہ ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کی نیو آنے والی کتاب ”باتصویر نماز“ بھی پیش کی۔
رکن
شوری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا اور مزید دینی کام کرنے کے
حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسپیشل
سینٹر پنڈی گھیپ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وسیم عطاری نے اسپیشل بچوں کے ساتھ
ملکر اسکول میں پودے لگائے۔
.jpg)
الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔پچھلے دنوں 4اگست2021 ء بروز بدھ ستگھرہ کابینہ کے علاقہ جبوکہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) کے زون ذمہ دار اویس رضا عطاری نے نگرانِ کابینہ
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی
۔زون ذمہ دار نے ذمہ داران کی تقرری، دینی کاموں کو بڑھانے ، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) اور مساجد درس بڑھانےکا ذہن دے کر اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔(رپوٹ: احمد ندیم عطاری )
فیضان مدینہ لالیاں میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
اسپیشل افراد کا دینی حلقہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 5اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ لالیاں سرگودھا میں ہونے والے ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع میں دینی حلقہ
لگایاگیا جس میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد احسان عطاری نے اجتماع پاک میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان
میں ترجمانی کی اور اجتماع پاک کے اختتام پر
شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن اور کابینہ نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے
اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں
نگران زون نے شعبے کی مزید بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے جبکہ اس موقع پر شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے نئے رکن زون کو بھی مقرر کیا گیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار ریجن فیصل آباد )
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کےتحت 5اگست 2021ءکو جہلم چکوال زون میں حضرت سخی
سلیمان پارس رحمةاللہ
علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا
گیا۔اس عرس میں جہلم مدرسۃالمدینہ بوائز کےبچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا
سلسلہ کیا ساتھ ہی زون ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاءنے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضری دی ۔آخر میں نگرانِ زون نےفاتحہ خوانی اور دعاکروائی۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون)
Aspire کالج میلسی میں شجرکاری کا سلسلہ، ذمہ داران اور کالج کے اسٹاف کی
شرکت

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام
Aspire کالج میلسی میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب
عطاری، ریجن ذمہ دار ارشد حسن عطاری مدنی، نگران زون شجاع آباد اور نگران کابینہ میلسی
سمیت کالج کے اسٹاف نے شرکت کی۔
بعد
ازاں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے کالج کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور
انہیں شعبہ FGRFکے
تحت ملک بھر میں ہونے والی شجر کاری مہم سے آگاہ کیا۔
شجرکاری کے حوالےسے جنرل سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک
محمد الیاس سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے جنرل سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشن
نیٹ ورک (PEN)و
پرنسپل پاک اسکول اینڈ کالج مردان محمد
الیاس صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ FGRF کا تعارف پیش
کیا جبکہ ان کے انڈر آنےوالے مردان کے 250
اسکولز اور کالجز میں شجر کاری کے حوالے سے بات چیت کی۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت فیصل
آبادمیں 5اگست2021ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا جامعہ محمدیہ معینیہ میں جاناہوا۔وہاں ذمہ داران نے مولانا نذیر احمد سیالوی،
ناظم محمد عرفان قادری اور ادارہ فیضان رسول کے مہتمم حافظ سعید قادری سے ملاقات
کا سلسلہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
.jpeg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں پروفیشنلز حضرات کے درمیان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس، سابق D.P.Iکالجز،
پرنسپلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ رکن شوریٰ نے
شرکا کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے وزٹ کی دعوت دی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاوُن لاہور میں
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہےپچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ داراسلامی بھائی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بکس کی انٹری کرنے
کے حوالے سےرہنمائی کی۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی
پھولوں سے آگاہ کیا ساتھ ہی دینی کاموں
کو اپنے اوپر نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز
شعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور)