دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام 3 اگست 2021ء کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کالج کے ریجنل بلڈ
سینٹر R.B.C
میں شجر
کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری مہم میں ریجن ہیڈ راؤ جنید عطاری، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کرنل علی ندیم، محسن کھتری اور عبد الوحید سومرو نے پودے
لگائے۔
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد
ڈی گراؤنڈ سمندری روڈ میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نیو سوسائٹی میں رہائش
پذیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار نیو سائٹی ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے ”مسجد بنانے کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت
بتاتے ہوئے مساجد بنوانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری، آفس
ذمہ دارشعبہ نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن)
بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون کی ایک ذیلی
حلقے میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون کی ایک ذیلی
حلقے میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے،
رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ
اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے ویلفیئر FGRF کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں Plantation
Day منایا گیا جس میں علمائے کرام، اسکول ، کالجز کےاسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت زندگی کے مختلف
شعبے سے وابستہ افراد نے شجرکاری کی۔
اسی
سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت بھی پاکستان بھر میں شجر کاری کی گئی
جس میں مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور بچوں نے پودے لگائے۔
مدارس
المدینہ بوائز پاکستان کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق حیدر آباد ریجن میں 13ہزار 885،
ملتان ریجن میں 72 ہزار 499، فیصل آباد ریجن میں 59 ہزار 832، لاہور ریجن میں 70
ہزار 561 جبکہ اسلام آباد ریجن میں 36 ہزار 655 پودے لگائے گئے۔ مجموعی طور پر
دولاکھ 53 ہزار 432 پودے شعبہ مدارس المدینہ
بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر لگائے گئے ۔
جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم کے زیر اہتمام الوم روک یوکے
برمنگھم میں open dayکا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ Part time کے زیر اہتمام Alum Rock یوکے برمنگھم میں open dayکا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
حاضرین
کو جامعۃ المدینہ Part
time کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں
بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں شرکا کو کیمپس کا وزٹ کروایا گیا جہاں انہیں کلاس روم،
رہائشی کمرے، صفائی کی سہولیات اور لائبریری دکھائی گئی۔ حاضرین کو جامعۃ المدینہ
اور اس کی مختلف شاخوں کی تعارفی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور انہیں جامعہ المدینہ Part
time میں کچھ طلباء اور اساتذہ سے بات کرنے کا
موقع بھی فراہم کیا گیا۔
آخر
میں بہت سے شرکانے اپنے بچوں/بھائیوں کو
جامعہ المدینہ میں داخلہ کروانے پر دلچسپی
کا اظہار کیا اور کورس میں داخلہ لینے کے
طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
فیصل آبادمیں سیدنا
عثمان غنی اور سیدنا عبد اللہ شاہ غازی کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع پاک کا
انعقاد
مسلمانوں
کے دوسرے خلیفہ، دامادِرسول حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور شہنشاہِ کراچی سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ
ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس
میں مدرسۃ المدینہ زینب مسجد کے طلبائے کرام، مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی
سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ان کی سیرت سے درس حاصل کرتے ہوئے اپنی
زندگی بھی اسی طرح گزارنے کی ترغیب دلائی۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے
درمیان دہرائی اجتماع
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
مدنی مذاکرہ دہرائی اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ قباء اور مرکزی جامعۃ المدینہ
کے طلبہ اور اساتذہ سمیت ناظمین نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبہ سے گزشتہ مدنی مذاکرے میں ہونے والے سوالات و جوابات کی دہرائی کروائی
اور جوابات دینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم فرمائیں۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگران شعبہ مولانا ظفر
عطاری مدنی اور ریجن نگران سمیت ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12
دینی کاموں کے نفاذ اور اس کی مضبوطی کے لئے گفتگو فرمائی۔ مدنی مشورے میں 12 دینی
کام کے لئے ذمہ دار مقرر کرنے اور تین دن کا 12 دینی کام کورس کرنے کا طے ہوا۔
جامعۃ المدینہ کے ناظمین اور مدرسین
کو 12 دینی کام کورس ریجن نگران کروائیں
گے۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی
رفیع عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اطراف علاقے کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگران شعبہ کریم اللہ عطاری اور ریجن نگران سمیت ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے شعبے کی موجودہ اور سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور مزید
بہتری کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر
عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی فاروق جیلانی عطاری، نگران شعبہ ڈاکٹر عبد القیوم
عطاری اور ریجن نگران سمیت ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید
اہداف دیتے ہوئے مدنی پھول بیان کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیراہتمام 30 جولائی2021ءبروز جمعہ شجاع آباد زون کے شہر بستی ملوک میں مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی اہمیت ‘‘
کی اہمیت کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کاذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی وقت پر متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ نیک اعمال ایپلیکیشن کو استعمال کرنےکی
دعوت پیش کی ۔
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے زیر اہتمام ملتان کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021 ءبروز ہفتہ ملتان ریجن کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنےکےحوالےسےاہداف
دیئےنیز علاقہ تا ریجن سطح تک کی سو فیصد
تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ جائزہ فارم کی مختلف کارکردگیوں کے حوالے سے کلام کرتےہوئے
فالو اَپ کرنے کی ترغیب دلائی ا س کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ
کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔مزیداصلاح
اعمال اجتماع منعقدکرنے اور شعبہ وائز نیک
اعمال رسالہ کارکردگی بر وقت جمع
کرنےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔