دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت 30 جولائی2021ء بروز جمعہ ہزارہ زون کی مانسہرہ کابینہ میں  مدنی مشورے کاانعقا د کیاگیا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار، بستہ ذمہ داراور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بُکرزاسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے( اسٹال)  لگانے،ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کو بڑھانے کے اہداف دیئے نیز بستہ لگانےکےحوالےسےنکات بتائے۔اس کےعلاوہ مکتبۃالمدینہ ،تقسیم رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے مدنی پھول بھی سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم  اگست 2021 ء کوہونے والی شجر کاری مہم میں حیدرآباد زون کے مختلف علاقوں 92میں پودے لگائے گئے اور پودوں کی مَد میں ساڑھے پانچ یونٹ جمع کروائے گئے نیز اس مہم میں پودے لگانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کو ششیں جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت 29 جولائی 2021ء کوحیدرآباد زون جامشورو کابینہ کی ڈویژن جھرک میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمحفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفتاً پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 31 جولائی2021ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے اسلامی بہنو ں کو نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا۔ اس کےعلاوہ دینی کاموں میں بہتری لانے کےمتعلق مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کےتحت 3اگست 2021 ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن و زون سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقسیم کاری کے فوائد بیان کئے اورذمہ داری تبدیل ہونے سے متعلق نکات بتائےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت یکم اگست2021ء بروز اتوار شاہ جیونہ کابینہ کی ڈویژن چھتہ بخشہ میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کےحوالےسے بریف کیانیزڈویژن سطح پر شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار مقرر کی اور ان کو جدول سمجھایا۔ اس کےعلاوہ جدول کے مطابق علاقائی دورہ کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام یکم اگست بروز اتوار 2021ء کو شاہ جیونہ کابینہ کی ڈویژن چھتہ بخشہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کےحوالےاپڈیٹ مدنی پھولوں سےآگاہی دی ۔ اس کےبعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مشاورت ہوئی ان کو نیک اعمال، مدنی مذاکرہ، اصلاح اعمال اجتماع ،اصلاح اعمال مکتب ، قفل مدینہ اور جائزہ کارکردگی کےحوالےسےنکات بتائے نیز کارکردگی کیسے وصول کی جائے اس پر بھی کلام ہوا جس پراسلامی بہنوں نےاحساس ذمہ داری کااظہار کرتےہوئےدینی کاموں کوکرنے کی نیت کااظہارکیا۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ زون میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ آ ئمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ نگران شعبہ آ ئمہ مساجد نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے ساتھ ہی فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ بوائز اور دارالافتاءاہلسنت کا وزٹ بھی کیا ۔


28 اور29 جولائی  2021ء بروز جمعرا ت دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام چک جھمرہ پنجاب میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شر کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی نیز حج کے متعلق چند مسائل بتاتے ہوئےمدینہ منورہ میں حاضری کے فضائل بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  شعبہFGRF کے تحت یکم اگست 2021ء بروز اتوارمدنی مرکزفیضان مدینہ پھلروان ضلع سرگودھا میں یوم شجر کاری منایا گیا جس میں شعبہ فیضان مدینہ کے رکن زون اور نگران کابینہ کے ساتھ دیگر ذمہ داران نے شجرکاری کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔( رپورٹ :حیدر عطاری رکن کابینہ پھلروان شعبہ مدنی چینل عام کریں)


تحصیل اوستہ محمد ضلع جعفر آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت چلنے والے شجرکاری مہم میں نگران کابینہ حاجی محمد پیارا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ اوستہ محمد کے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا ۔ ذمہ داران نے ہیڈ کوارٹرہسپتال، پولیس اسٹیشن ، پریس کلب، اسٹنٹ کمشنر، تحصیل آفس، زکوٰۃ آفس اور میونسپل کارپوریشن میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ زون میں شجر کاری مہم کیا گیا جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ سائیں پیر خالد سلطان القادری صاحب کی تشریف آوری ہوئی ۔ اس موقع پر پیر خالد سلطان القادری صاحب نے دعوت اسلامی کے شجر کاری مہم کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی اور دعوت اسلامی کے لئےخصوصی دعا کی۔ ( پاک مجلس رابطہ بالعلما)