With the passion of spreading ‘call towards righteousness’, some glimpses of the religious activities carried out by Islamic sisters in June 2021 in UK are as follows:

Number of Islamic sisters associated with the religious environment through Infiradi Koshish in this month: 80

Number of Islamic sisters giving Dars at home daily: 860

Number of Islamic sisters listening to the weekly Madani Muzakirah of Amir Ahl e Sunnat: 2449

Number of Madrasa tul Madina for Islamic sisters: 154

Number of Islamic sisters studying in Madrasa tul Madina Baalighaat: 1436

Number of weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at: 188

Number of Islamic sisters attending the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at: 4506

Weekly area visits activity (number of participants of Madani visit): 344

Number of Islamic sisters reading or listening to the weekly booklet: 12394

Number of booklets, ‘Nayk A’maal received: 1577


شعبہ تعلیم  دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگران زون حاجی سہیل عطاری نے سندھ کے سب سے بڑے پرائیویٹ کالج پبلک حیدرآباد کا وزٹ کیا جہاں نگران زون نے پرنسپل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت دی اور شجر کاری مہم کے حوالے سےا ٓگاہ کیا جس پر پرنسپل نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور دعوت قبول کرتے ہوئے کالج کی طرف سے ایک پارک FGRF کو پیش کرنے کی نیت کی۔ اس موقع پر نگران زون نے پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف کو دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم حیدرآباد ریجن)


نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ نوجوانوں کی اچھی تربیت  کرنا قوم کو ترقی کی طرف لے جانے والے افراد فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے کامیاب تعلیمی ادارے نوجوانوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان کی بہترین تربیت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ Pass out ہونے والے طلبہ کو بھی اچھی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی ضمن میں دارالمدینہ کے نویں،دسویں کلاس کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کو اساتذہ کے ہمراہ سات دن کےEducational trip پر بھیجاگیاہے۔ اس Educational trip میں طلبہ کو مدنی قافلہ میں سفربھی کروایا گیا جس میں علمِ دین کے ساتھ نماز کا عملی طریقہ ،سنتیں اور آداب بھی سکھائے گئے ۔اس پورے سفر میں جہاں اسلامی اصولوں کی روشنی میں طلبہ کی کردار سازی کی گئی، وہیں پر کامیاب زندگی گزارنے کے اصول اور کس طرح اپنی ذات کو دوسروں کے لیے مفید بنایا جاسکتا ہے یہ بھی سکھایا گیا ۔ ان شا ء اللہ العزیز طلبہ کو اس تعلیمی سفر کے مختلف تجربات و مشاہدات سے سیکھ کر عملی زندگی میں ان سے بھرپور فائدے کا موقع بھی ملے گا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFتحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں نگران زون حیدر آبادحاجی سہیل عطاری نے پبلک کالج اینڈ اسکول حیدر آباد کے پرنسپل عمران لاڑک سے اور فیلڈ آفیسرغلام محمد قریشی سمیت دیگر کالج سے اسٹاف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد کالج کے پارک میں شجر کاری کی گئی جس میں نگران زون نے اسٹاف کے ساتھ ملکر 230 پودے لگائے۔


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات کےتحت 31 جولائی 2021ء کو پاکستان بھر کےمختلف مقامات پر( Skill Development Session ) کا انعقاد ہواجس میں پاکستان تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری سلمہ الباری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ آڈیو لنک تربیتی کی اورانہیں شخصیات سے ملاقات کا طریقہ، آپس میں رابطہ مضبوط رکھنے اور شعبہ رابطہ کےدینی کاموں کو کرنے کے اصول وضوابط بتائے۔ اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان کُتب و رسائل تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائےشخصیات للبنات کے تحت 29جولائی 2021ء کو جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شورکوٹ کابینہ ، اٹھارہ ہزاری کابینہ اور شاہ جیونہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ داراسلامی بہن نے اراکین کابینہ اسلامی بہنوں کو ( Skill Development) سیشن سےمتعلق مدنی پھول دیئے۔مزید تقرریوں کو مکمل کروانے کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے بھرپور انداز میں سیشن کی دعوت دینےکا کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021ء بروز ہفتہ شیخو پورہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم مدنی پھولوں سے آگاہ کیا اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر بھی تفصیلی کلام ہوا اور کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد کرنےکاہدف دیا نیز اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ  اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 31 جولائی 2021ءبروز ہفتہ سکھر زون خیرپور کابینہ کی ڈویژن کھوڑا شریف میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن تاعلاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کےحوالےسےرہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کی منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹیں بنانے اور اس کے مطابق مضبوط فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ہر علاقے میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب کی مضبوط ترکیب بنانے کا ہدف دیا اور اسلامی بہنوں کو ماتحتوں سے مربوط رہنے کا کہا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ  برائےشخصیات کے تحت 30 جولائی 2021ء کو حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ایک اہل ثروت شخصیت خاتون کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی 2021ء بروز جمعہ پاکپتن ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’ انفرادی عبادات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوماہانہ کاکردگی فارم اور کاردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی 2021ء بروز جمعہ کو پاکپتن ڈویژن میں ڈویژن سطح پر شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ و ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےماہانہ کارکردگی فارم اور کاردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز گفٹ صدقہ بکس کی لیسٹیں جلد از جلد تیار کروانے کی ترغیب دلائی اور کارکردگی بروقت دینے کی دعوت دی جس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی بہنوں کے تحت 29 جولائی 2021ء کوجھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن ونوکہ کے علاقے چک 60 میں کابینہ نگران اسلامی  کا شیڈول بنا جس میں دعوت اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنوں سے مدنی مشورےکی ترغیب ہوئی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےعلاقائی نگران کا تقرر کیا اورعلاقہ میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کاہدف دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ا۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔