دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ
محمودآباد میں 30 جولائی 2021 بروز
جمعہ کو ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں
ترقی کرنےکےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور
کارکردگی میں بہتری لانے پر نکات دیتےہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیانیز رسالہ نیک اعمال سےاپنے
اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی اور
ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 29جولائی 2021 ءبروز جمعرات
کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن
شومارکیٹ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں
تین علاقوں کی ذمہ دارسمیت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مشورےمیں شریک اسلامی
بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےاپڈیٹ مدنی پھول دیئےاورکارکردگی شیڈول سمجھا یا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت پر شیڈول دینے کی نیتوں کااظہارکیا نیز ان
کی طرف سےدینی کاموں سے متعلق کئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جولائی 2021 ء بروز
جمعرات محمود آباد کابینہ کی ڈویژن چنیسر
گوٹھ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں 17 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکےحوالے سے تربیت کی نیز دوران مدنی مشورہ زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کا ل ہدف بنا کر کیسے کام کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اس کے علاوہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
میں شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پرذمہ داراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت29جولائی 2021 ءبروز جمعرات کو بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیوسعید آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ہفتہ وار علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت کی کارکردگی سے
متعلق فالواپ لیانیز محفلِ نعت کے متعلق کلام کرتے ہوئے نیکی
دعوت کے ذرائع کو بہتر سے بہتر انداز میں کرنےکاذہن دیا ۔ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
علاقائی دورہ اور محفلِ نعت میں اضافے کی ترغیب دیتےہوئے اہداف دئیے ۔مزیدماہانہ کارکردگی بھی سمجھائی جس پرذمہ دار اسلامی
بہنوں نے عمل کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔
کراچی ایسٹ زون 2 میں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ
بڑی عید کے سنگ‘‘ 92 مقامات پر منعقد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی
ایسٹ زون 2 میں جولائی2021 ء میں 92مقامات
پر کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ‘‘ منعقد کیا گیاجن میں اسلامی
بہنوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار87 رہی۔
اس کورس میں عشرہ ذو الحجۃ الحرام کے فضائل و نوافل بتائے گئےاور ماہ ذو الحجۃ کی اہمیت سے آگاہ کیا
گیا نیز اسلامی بہنوں میں یہ کورس بہت
مقبول ہوا اس موقع پر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر دینی کاموں میں
حصہ لینےکاذہن دیاگیا۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد گلشن غازی
میں ذمہ دار اسلامی بہن سے تعزیت
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021 ءبروز منگل
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد گلشن غازی میں ذمہ
دار اسلامی بہن کے منسوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ مشاورت شب و روز، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبر کرنے کا ذہن دیا ۔ رب کی رضا میں راضی رہنے اورہمت
و حوصلہ رکھنے کا ذہن دیا ۔آخر میں مرحوم
کے لئے دعائے مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
29جولائی 2021 ء بروزجمعرات رنچھوڑ لائن
کابینہ کی ڈویژن گارڈن ایسٹ میں کفن دفن
تربیتی اجتماع ہواجس میں تقریبا 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن پہنانےکا شرعی طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے
متعلق مدنی پھول سمجھائے نیز اس شعبے کےدینی
کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیتےہوئے ٹیسٹ
دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھے تاثرات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2
میں 29 جولا ئی2021 ء کوبذریعہ کال مدنی
مشورہ کیاگیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع کے
نکات بتائے اور ہفتہ واردعائے شفاء اجتماع منانے اور بیماروں کی عیادت کرنےکاذہن
دیا۔ مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کی خیر
خواہی کرنے اور ان کےلئے منعقد کئے جانے
والے کورس بنام ’’ آئیے دینی کام سیکھے‘‘
کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کورس کے
طریقے سے متعلق کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروزبدھ کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ کی
ڈویژن ٹاور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فیضان عثمان غنی رضی اللہٰ عنہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی
کہ ہمارے اسلاف نے کس طرح دین کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے مال
کی قربانی اور دین کے کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ وقت دینا چاہیے۔ اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو روزانہ کم از کم 313 مرتبہ دُرود پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی اور گھر درس دینے کا ذہن بنایا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروز بدھ لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کے علاقہ بغدادى
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع سے پہلے گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو نیکى کى دعوت دی اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے منعقد
ہونے والے اجتماعِ پاک میں ’’فیضانِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیتےہوئے دینی کاموں
کو بہترین انداز میں کرنے کاجذبہ دلایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت 29جولائی2021ء بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا
جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ
اعمال اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں نکات
پیش کئے نیز ان شعبوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کےطریقے بھی
بتائےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے شعبے پر
خاص توجہ دینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے تُرک
کالونی میں اصلاحِ اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت 29جولائی2021ء کراچی ساؤتھ زون 2
مہاجر کیمپ ڈویژن علاقہ تُرک کالونی میں
اِصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’نماز کے فضائل‘‘ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی
کرنے کا ذہن دیا۔
ڈویژن
مشاورت اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال رسالے کےسوالات کےبارےمیں رہنمائی کیں اور کس طرح نیک اعمال
میں اضافہ کیا جا سکتا ہےاس کےطریقہ بھی بتائےجس
پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے
روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال
کا جائزہ کرنے اور دوسروں کو بھی نیک
اعمال کی عامِلہ بنانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔