دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روتردم ( Rotterdam)میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”زبان کو فضولیات سے کیسے بچائیں“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول گفتگو سے
بچنے اور فکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
ناروے کے علاقے فاریسٹ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی2021ء کو ناروے (Norway) کے علاقے فاریسٹ (Furuset) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”فیضانِ درود و سلام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے
اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں سویڈن(
Sweden) میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں علاقائی
دورہ پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے
مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے
اجتماع میں بذ ریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام جولائی 2021ءکے چوتھے ہفتے سویڈن
(Sweden ) میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”شکرکے فضائل“ کی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کے واقعات اور شکر کے
فضائل پر احادیث بیان کیں نیز اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر بجا
لانے کا ذہن دیا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے
اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جولائی 2021ء کے آخری
ہفتے بیلجیم( Belgium )میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 25 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
شارٹ
کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”سیرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ “کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی
کے حوالے سے اہم نکات و حکایات پیش کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذیعہ انٹرنیٹ 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام جولائی2021ء کے آخری ہفتےیورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں
بذیعہ انٹرنیٹ 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Offenbach) کی تقریبا
42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”والدین سے حسن سلوک “
کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کے ساتھ
حسنِ سلوک سے پیش آنے کا ذہن دیا
نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 29 جولائی2021ء کوجرمنی(Germany) میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبًا 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” غمخواری“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اس کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال
بننے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو آسٹریا کے
شہرویانا(Vienna ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”شکر کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہرحال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال
کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو
جمع کروانے کا ذہن دیا۔
مجلس
بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام 27 جولائی2021ءکومجلس
بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں یورپین یونین
کے ملک اٹلی، جرمنی، ہالینڈ، اسپین، ناروے،
سویڈن، فرانس اورڈنمارک کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کےاہداف دیئے نیز مدنی خبروں کے بارے میں کلام کیااور ماہنامہ فیضان مدینہ کےتحریری مقابلے کے حوالے سے مدنیہ اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جولائی2021ء کو یوکے
بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن،
کابینہ ،ڈویژن نگران اور مدرسات نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز نیو کورس ”حُبِّ اہلِ بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین“کے
نکات سمجھائے گئے اور بریڈفورڈ کے تمام علاقوں میں یہ کورس کروانے کے اہداف دئیے
گئے۔
یوکے
بریڈفورڈ ریجن کے مختلف علاقوں میں
بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے بریڈفورڈ ریجن کے مختلف علاقوں
نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو ( Newcastle, Stockton on
Tees, Middlesbrough )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے نیوکاسل(Newcastle) میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا 7 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا ۔ مدنی مذاکرے کے سوالات اور جوابات کی
دہرائی کی گئی اور شجرہ شریف پڑھنے کی فضیلتیں
بھی بیان کی گئیں۔