دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام 3اگست 2021 ء بروز منگل جھنگ کابینہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں زون ذمہ داراسلامی بہن نےجامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات و مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی ۔علاقے کی خواتین کوہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا نیز جو اسلامی بہنیں پہلے اجتماع میں آتی تھی اور اب نہیں آتی ان پر بھی انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن لیا۔