دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021ء کو  یوکےساؤتھ یارکشائر (South Yorkshire)کابینہ میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو چندفقہی مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں شجرۂ عالیہ قادریہ کے شعروں کی تشریح، مدنی مذاکرہ کی دوہرائی اور اصلاحی بیان کیا گیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  29 جولائی2021ء کو یوکےکے شہر ناٹنگھم (Nottingham) میں اصلاح ِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نماز کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے،نمازخشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرنےاور نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کے زیر اہتمام جولائی 2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن آسٹن(Aston) میں 5 طالبات نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کیا۔ اس موقع پر ان طالبات کے امتحان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تین طالبات نے ممتاز جبکہ دو نے بہتر پوزیشن میں کامیابی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  28 جولائی 2021ء کو یوکے کے شہر آئلسبری اور لوٹن(Aylesbury and Luton )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 3 بستے (Stalls) لگ رہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں اور فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیتی ہیں۔

ماہ جولائی 2021 ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 45تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور 85 اورادوظائف بتائے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن میں 3 مقامات بلیکبرن، راچڈیل اور اولڈہم ( Blackburn, Rochdale, Oldham) پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نماز کے فضائل“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 29 جولائی 2021ء بروز جمعرات کو بِن قاسم زون  میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے اور مدرسات کو فی علاقہ 2 مدارس المدینہ کا ہدف دیا نیز زون تا علاقہ اپنی حدود میں تمام ڈویژن کوکور کرتے ہوئے مدنی مشورہ لینےکاہدف دیا اور کارکردگی شیڈول پر عمل کی نیت کروائی۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت 29 جولائی 2021 ءکوکراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے اپڈیٹ مدنی پھول بیان کئے اورنیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتائےنیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر کرنےکےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔


    دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ایسٹ کورنگی کابینہ میں رزلٹ اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات اورریجن تاڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم تجوید کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شعبے میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئےنیز مدرسات کو تجوید کورس کروانےکے حوالے سے تربیت کی اور تعلیمی معیارکو مزید مضبوط کرنے،ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال اور پنڈی اسلام آباد ، واہ کینٹ اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے کال مدنی مشورے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنے کا ذہن دیانیزشعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور تقرریاں مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


150 سے زائد کتب و رسائل سے ماخوذ اسلامی مہینوں کےفضائل،عبادات اور اَورادو وَ ظائف پر مشتمل کتاب

اسلامی مہینوں کےفضائل

مؤلف:محمد عدنان چشتی عطاری مدنی

سینئراسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭150 سے زیادہ کتب و رسائل سے ماخوذ اس کتاب پر المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر)کے چھ مدنی اسلامی بھائیوں نے تقریباً دوماہ کام کرنے کی سعادت حاصل کی بالخصوص محمد عدنان چشتی عطاری مدنی، فرمان علی عطاری مدنی،اویس علی عطاری مدنی اور سیّد عمران اختر عطاری مدنی زَادَ اللہُ عِلْمَہُم نے خوب کوشش کی۔ کتاب پر مختلف مراحل میں کام کیا گیا ہے، چند یہ ہیں: ٭موضوع سے متعلق عربی،فارسی اور اردو کتب سے مواد جمع کیا گیا۔٭ جمع شدہ مواد کو کتابی صورت میں ترتیب دیا گیا۔٭اس دوران عربی عبارات کا ترجمہ، تخریج، تفتیشِ تخریج نیز تقابل بھی کیا گیا ہے۔٭حتی المقدور حوالہ اصل کتب سے ہی دیا گیا ہے۔٭لفظی غلطیوں سے بچنے کے لئے پروف ریڈنگ بھی کی گئی ہے۔٭اس کتاب کا نام امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے”اسلامی مہینوں کے فضائل“تجویز فرمایا ہے۔ ٭اس کی شرعی تفتیش دارالافتاء اہلسنت کے حافظ محمد کفیل عطاری مدنی زَادَ اللہُ عِلْمَہٗ نے فرمائی ہے۔

337 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2019 ء سے لیکر 2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً8 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now