دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 اگست2021ء کو بذریعہ زوم لنک دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا  جس میں ملک و بیرون ملک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ہونے والے اجتماعات ، ماہانہ دینی حلقے میں شعبہ جات کے بیانات، مدنی مشوروں میں جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے والی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت اور یوم دعوت اسلامی منانے کے طریقہ کا ر پر کلام ہوا۔