17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکے زیر اہتمام 31 جولائی 2021 کو یوکےبرمنگھم ریجن
کے علاقے آسٹن(Ashton)میں Opening day رکھا گیا جس میں 300 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کم و بیش ساٹھ
60 نئی اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہوئیں ، درس نظامی درجہ اولیٰ کے لئے81 داخلے ہوئے جبکہ کورس
" فیضان علم" میں 189 داخلے
ہوئے۔
جامعۃ المدینہ کی ناظمہ نے ”علم دین اور صدقات کی فضیلت و
اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔