دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر ذاکر چوہدری (South Yardley, Birmingham Ward) نے
دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ
کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر ذاکر چوہدری کو
دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں
میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور
مختلف پروجیکٹس شامل تھے۔
کونسلر ذاکر چوہدری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعوت
اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
فیضان مدینہ یوکے اسٹچفورڈ میں کونسلر صداقت میاں اور
سابق کونسلر بشارت داد کی آمد
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں کونسلر صداقت میاں (گیریٹس
گرین وارڈ)
اور سابق کونسلر بشارت داد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے
ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے مقامی سطح پر قومی اور عالمی سطح ہونے والے دعوت اسلامی کے مختلف دینی
کاموں پر بریفنگ دی جبکہ دیگر دینی کاموں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جن میں دعوت
اسلامی کمیونٹیوں کے ساتھ منسلک ہونے کے مختلف طریقے (مرکز پر مبنی
کام ، آؤٹ ریچ اور ڈی منسلک کام) شامل تھے۔شخصیات کو شعبہ یوتھ
ڈیپارٹمنٹ، پریزن ڈیپارٹمنٹ اور ویلفیئر
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔ بعدازاں شخصیات کو فیضان مدینہ کا دورہ بھی
کروایا گیا جس پر صداقت میاں اور سابق کونسلر بشارت داد نے دعوت اسلامی کے جملہ
کاموں کا خوب سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دلائی۔
دعوت
اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کے نگران
محمد شہزاد عطاری اور ہیڈ آف ویلز اینڈ برسٹل یوکے کابینہ منیر رضا عطاری نے اپنے
شعبہ جات کے بارے اپڈیٹ حاصل کی اور اگلے تین کے ماہ اہداف طے کئے۔
پودا
لگانا ہے، درخت لگانا ہے۔ اسی عزم کے تحت جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے 31 جولائی 2021ء کی شب فیصل آباد میں ایک
تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر پودے
لگائے اور دعا کرتے ہوئے اس کا ثواب آخری
نبی ﷺ اور ان کے وسیلے سے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا عمر فاروق اور تیسرے
خلیفہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہما کو
پیش کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری،
حاجی رفیع عطاری، حاجی اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح
کے ٹیلیفونک مدنی مشورے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ان دینی کاموں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تاجران کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ء کو باغ جناح لاہور میں
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے بھر پور عزم کے ساتھ شجر کاری کی گئی۔
شجر
کاری مہم میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی تاجران اور
میڈیا پرسن نے پودے لگائے۔اس موقع پر مختلف نیوز چینل کی جانب سے شجر کاری مہم کو
کوریج بھی دی گئی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر
اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے محارم کو
مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی تعداد کوبڑھانے
اور ذیلی سطح تک اس کی ترغیب دلانےکاہدف
دیا اوراس کی کارکردگی فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا نیزماتحتوں سے رابطے رکھنے اور تقرری مکمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کے سوالات
کے جوابات بھی دیئے۔
شعبہ دارالسنہ
کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ
داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی دینی کاموں
کو کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور دار السنہ للبنات کےتحت ہونےوالےکورسسز کاجدول
تیار کرنےکاذہن دیا ۔
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“
اسی
عزم کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں شجر
کاری کی گئی۔ شجر کاری میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ، شعبہ تاجران
کے اسلامی بھائی اور طلبہ نے پودے لگائے۔
دعوتِ کےشعبہ فیضانِ مرشد کےتحت
گزشتہ دنوں پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پاکستان اور ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں ہونے والےدینی کاموں سے متعلق اَپڈیٹ معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمحرم الحرام کے
مدنی مذکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
راولپنڈی
واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نےاجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔
راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد:
پاکستان شعبہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان شعبہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر مختصر بیان کیا اس کے بعد ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ،شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیااور اضافے پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز غیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال
بنانے، ماتحت دو سطح کے ساتھ مدنی مشورہ لینے کاہدف دیا ۔مزیدپاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراور ریجن مشاورتوں کے سفر ی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ذمہ داری تبدیل
ہونے سے متعلق نکات بیان
کئے۔