13 ستمبر  2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار یعقوب عطاری نے کراچی سٹی مشاورت کےذمہ دار کے ہمراہ ڈسڑکٹ کیماڑی کے ڈی سی مختار علی ابروڈ ،ڈسڑکٹ ویسٹ کے ڈی سی غلام قادر تالپور سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات یعقوب عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور آخر میں انہیں فیضان ِمدینہ وزٹ کرنے اور جمعرات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: رابط برائے شخصیات ، ڈسڑکٹ ویسٹ محمد اویس رضا عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13ستمبر 2022ء  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر واپڈا حاجی محمد اشرف بسمل سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ مزید اس موقع پر علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرا سپیشل برانچ رانا نصر اللہ خان، پی اے ٹو ایس پی اسپیشل برانچ محمد حسین باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

دوسری طرف میٹرو پولیٹن آفس میں ا سٹریٹ لائٹس انچارج محمد نعیم سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات فیضان مدینہ باؤنڈری اور پارکنگ ایریا میں اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر انہوں نے ربیع الاول شریف کی آمد سے پہلے شہر کے تمام main roads کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو آن کروانے اور جہاں تک ہو سکا لائٹنگ کرنے کی بھی نیت کی نیز اجتماع میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں لائٹنگ کے حوالے سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


10ستمبر 2022ء   کو فیصل آباد میں رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان ریہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے میاں عبدالمنان، امید وار ایم پی اے و چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگر نے شرکت کی۔

شخصیات نے فیضان ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس میں ماہانہ کچھ نہ کچھ حصہ ملانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 ستمبر  2022ء بروزمنگل بہاولپور میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری و رکن شوریٰ نگران صوبائی مشاورت پنچاب حاجی اسلم عطاری نے النور گارڑن میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر مقامی شخصیات اور اہل محلہ اور وہاں موجود ذمہ داران نے اراکین شوریٰ کا استقبال کیا نیز رکن شوری عبدالحبیب عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے نیک ارادوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13ستمبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کی طرف سے قائم لودھراں غوثیہ چوک میں سیلاب متاثرین امدادی کیمپ کا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے وزٹ کیا۔

دوران وزٹ رکن شوری نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندگان سےبات چیت کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے شعبہ FGRF کی سیلاب متاثرین کے سلسلے میں اب تک کی کاوشوں پربریفنگ دی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی شہداد کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیلاب متاثرین میں ادویات تقسیم فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے FGRFکے ذمہ داران کو ہدایات دیں۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی پڈعیدن پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے پڈعیدن میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے سکھر میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


سیلاب متاثرین کی ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت کا خیر پور میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں نقد رقم تقسیم فرمائی۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 10 ستمبر 2022ء کو امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شکار پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں راشن اور نقدرقم تقسیم کیا۔ آخر میں پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شکار پور سلطان کوٹ میں آغاسکندر صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور حالیہ دنوں شعبہ FGRFکے تحت سیلاب زدگان میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی اور آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کررہی ہے۔FGRF سیلاب متاثرین میں خشک راشن، پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم تقسیم کررہی ہے۔ نہ صرف یہ اشیاء بلکہ ان کی عارضی رہائش کے لئے کئی مقامات پر خیمہ بستی بھی قائم کررہی ہے۔

مختلف مقامات میں سے ایک خیمہ بستی جیکب آباد میں قائم ہے۔ 9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے جیکب آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور پریشانی کی حل کے لئے دعا فرمائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔