9 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے صحبت پور میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب زدگان کے لئےخصوصی دعا فرمائی۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت سے قبائلی رہنما گورنمنٹ کنٹریکٹر میر مرید خان بہرانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیلاب متاثرین اور امدادی کاموں پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


9 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈیرہ اللہ یار میں قائم جامعۃ المدینہ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کی بریفنگ حاصل کی اور انہیں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی ساتھ تھے۔


8 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاڑکانہ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے امدادی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر دم کوششیں کرنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


سیلاب کی وجہ سے ملک پاکستان کا  کم و بیش ایک تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔مزید زمین کو زیر آب آنے سے روکنے کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے بند باندھا جارہا ہے۔

میہڑ سندھ میں بھی زمینوں کی حفاظت کے لئے بند باندھا گیا ہے۔ 8 ستمبر 2022ء کو بند باندھے جانے والی جگہ پر جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری بھی موجود تھے۔


پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ملک پاکستان میں آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کررہی ہے۔ شعبہ FGRF سیلاب متاثرین کو مختلف ضروریات کے ساتھ ساتھ پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کررہا ہے۔

ان کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 8ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی میہڑ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں پر بریفنگ حاصل کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ دار نورالمصطفٰی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حافظ آباد میں مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران تحصیل ذمہ دار نے مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے بڑی شفقتوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شعبے کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں ڈویژن وائز اسٹوڈنٹس اجتماعات کرنا، یونیورسٹیز میں دینی کام کرنا اور بالخصوص اجتماعِ میلاد کرنا شامل تھا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور پنجاب میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ملتان ڈویژن شعبہ تعلیم کی پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں شعبہ تعلیم کا مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نےذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم پنجاب سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبہ تعلیم کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی ڈسکہ میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب الرحمٰن صاحب اور مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے ملفوظات سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور علمی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  UK کے نگران سید فضیل عطاری نے ایف جی آر ایف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ کورنگی ڈسٹرکٹ میں سیلاب متاثرین کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الحی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو، مختیار کار ابراہیم جونیجو اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )