فیصل آباد میں شعبہ محبت بڑھاؤ کا آن لائن مدنی
مشورہ، مختلف سطح کے ذمہ داران کی شرکت
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے سلسلے میں
گزشتہ روز فیصل آباد پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ محبت بڑھاؤ
کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ اور
پاکستان سطح کے شعبہ ذمہ داران براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کے اسلامی بھائی بذریعہ
انٹرنیٹ شریک ہوئے۔
مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے12 دینی کاموں بالخصوص یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے
سے کلام کیا۔
دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور
ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے سابقہ 6 ماہ (جنوری تا جون 2023ء) کی کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیا۔
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز اگلے 6 ماہ کے اہداف دیئے اور
یومِ دعوتِ اسلامی منانے سمیت دیگر دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی
پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات
بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26 اگست 2023ء بروز ہفتہ بمطابق 09 صفر
المظفر 1445ھ کو لوگوں کے مختلف دینی و دنیاوی مسائل میں امداد کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران اسلامی بھائیوں کی جانب سے
دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی کاموں کے
حوالےسے مختلف سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمِ و
حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: ایک مسلمان کابولنے کا اَندازکیسا ہونا چاہیئے؟
جواب: ایک رِوایت میں ہے: مومن کی زبان کے آگے دِل ہوتا ہے ،
اگر وہ بولنے لگتی ہے تو دِل سے رُجوع کرتی ہے،دِل اِجازت دیتا ہو تو بولتی ہے ورنہ خاموش ہو جاتی ہے، جبکہ
منافق کی زبان کے پیچھے دِل ہوتا ہے، جب زبان بولنا چاہتی ہے تو دِل سے رُجوع نہیں
کرتی اور بول دیتی ہے، اِسی لئے کہا جاتا ہے: ”پہلے تولو بعد میں بولو“ عام طور پر بندہ بول کر پچھتاتا ہے خاموش
رہ کر نہیں۔
سوال: کیا آپ (امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ)نے کبھی بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا ہے؟
جواب: ہم بغداد شریف سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ” موصل“ گئے تھے، وہاں حضرت یونس علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کا مزارِمبارک
بھی ہے۔ وہاں ہم نے ظہر کی نماز کے لئے
بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا تھا۔
سوال: کیا مسجد میں گرمیوں میں ضَرورتاً AC اور سردیوں میں ہیٹر لگانا چاہیئے؟
جواب : جی ہاں میرا ذہن تو یہی ہے تاکہ لوگوں کا مسجد میں دِل
لگے، سردیوں میں مَساجد میں وُضو کے لئے گرم پانی کا بھی اِہتمام کرنا چاہیئے، یہ سب کام کرنے سے پہلے دارُالافتاء اہل سنَّت سے شرعی رہنمائی ضرور لی جائے۔
سوال: کیا مَساجد بھی جنَّت میں جائیں گی؟
جواب: جی ہاں، میں نے ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں اِسی طرح
پڑھاہے کہ مساجد بھی جنّت میں جائیں گی۔
سوال : کیا مَساجد میں جوتوں کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کا
اِہتمام،نیز بڑی عمر کے نمازیوں کے لئے
کرسیاں ہونی چاہئیں ؟
جواب: مَساجد میں جوتوں کی حفاظت،اِستنجا ءاور وُضو کرنے کی سہولیات کااے ون اِنتظام
ہونا چاہیئے۔صفائی ستھرائی کا خوب اِہتمام
ہو اور بڑی عمر/بیمار نمازیوں کے لئے کرسیوں
کا بھی اِہتمام ہونا چاہیئے۔
سوال: بعض لوگ صرف انجینئر اور ڈاکٹر بننے اور اِس شناخت کے لئے بہت زیادہ کوشش اور محنت کرتے
ہیں، مگربطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش نہیں کرتے،اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:بطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش کرنی چاہیئے،اِیمان کی
حفاظت کی بھی فکر کرنی چاہیئے،اِیمان کامیابی کے لئے شرط ہے، اللہ پاک ہم سب کے اِیمان کی حفاظت فرمائے۔ اِس کے لئے
نیک اَعمال کے مُطابق زندگی گزارئیے اور مدنی قافلوں میں سفر کیجیے۔
سوال:بُرے خواب سے بچنے کا کوئی وَظیفہ بتادیجئے۔
جواب:سونے سے پہلے 21 مَرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھ لینا چاہیئے،
اِن
شاءَ اللہُ الکریم بُرے خوابوں سے بچت ہو گی۔
سوال : دعوتِ اسلامی کے 42 سال مکمل ہونے پر 2 ستمبر
کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ کس طرح منایا جائے ؟
جواب:میں مدنی قافلے والا ہوں، اِس موقع پر3،2،1ستمبر2023ء ( جمعہ، ہفتہ اور اتوار) تمام دعوتِ اسلامی کے مَرحومین کے اِیصالِ ثواب
کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کریں اور اسلامی بہنیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروائیں اور 2 ستمبر کو اپنے گھروں پر دعوتِ اسلامی کا
پرچم بھی لگائیں۔
سوال : اِیمان کی حفاظت کے لئے ”کفریہ کلمات کے بارے میں
سوال جواب“ کتاب پڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب : اِیمان کی حفاظت کے تعلق سے ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“ کتاب لا جواب ہے، اِس کا مُطالعہ ہر ایک کو
کرنا چاہیئے ۔
سوال : دَروازے پر کیا
لکھ کر لگانا چاہیئے ؟
جواب: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر لگانا چاہیئے۔
اِسی طرح گھر میں آیۃ الکرسی بھی لکھ کر لگانی چاہیئے، اِن شاءَ اللہ اِس کی بَرکتیں ملیں گی۔
سوال : ”جادو کے بارے میں معلومات“ رسالہ پڑھنے والوں
کو امیرِ اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا
دعا دی ہے؟
میمن نگر کے ہفتہ واراجتماع میں صاحبزادیِ عطار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد
23 اگست 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام میمن نگر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی
آمد ہوئی۔
امتِ مسلمہ کو دینی مسائل سکھانے اور اُن کے
عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ عمان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا جائزہ لیا اور
آئندہ کے اہداف دیئے۔
اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ
بالغات میں اسلامی بہنوں کو داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر کم و بیش 6 اسلامی بہنوں
نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور اس کے پرچم کو دنیا
بھر میں پھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقن
ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جن میں موزمبیق، موریشس اور نائیجیریا کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔
آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں شعبہ کفن دفن للبنات کی
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 19
اگست 2023ء بروز ہفتہ آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ
داران شریک تھیں۔
عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔
راولپنڈی شہر کے سٹی
ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد، 26 اسلامی بہنوں کی شرکت
اسلامی بہنوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی
بہنوں کو غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز شرکا کی جانب سے اس حوالے سے پیش آنے
والے معاملات و سولات بیان کئے گئےجن کی شرعی رہنمائی کے بعد جوابات دیئے گئے۔
بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے کفن دفن
للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
موزمبیق کے شہر بیرا کی اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
مشورہ
22 اگست 2023ء منگل شعبہ کفن دفن للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت موزمبیق کے شہر بیرا
کی اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔
دورانِ مدنی مشورہ عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن للبنات کے مختصر مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور شعبے
کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔
21 اگست 2023ء بروز پیر ملک و بیرونِ ملک میں
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے یوکے میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں
کو 100 فیصد اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ آن لائن نیکی کی دعوت اور ٹیسٹ میں
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃا لمدینہ بالغات میں پڑھانے کا ذہن
دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
ہفتہ نارتھ امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے
نارتھ امریکہ میں گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی ذہن ساز ی کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
فتح
جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت تین دن کا
روحانی علاج کورس
28،27،26 اگست 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر فتح جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن
راولپنڈی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا
طریقہ بھی سمجھایا۔
مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ
ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami