27اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ G11اسلام
آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت جاری نشست میں لیڈر شپ اسکلز کے
حوالے سے میٹ اپ ہوا جس میں شفٹ ناظمین کی
شرکت ہوئی ۔
نشست
کے تیسرے دن موٹیویشنل اسپیکر سر مبشر
صاحب نے ناظمین کی ’’لیڈر
شپ اسکلز‘‘ بڑھانے کے حوالےسے تربیت کی جس میں ادارے کواچھے انداز میں چلانے کے بارے میں اہم نکات بیان کئے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے ز یرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی 11 اسلام آباد میں 26اگست 2023ء
کوشفٹ ناظمین کا سالانہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق آئی ٹی اسپیشلسٹ سر قربان بلوچ
نے آئی ٹی سے متعلق شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جدید ٹولز کا تعارف کروایا جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی کوشش دیکھ کر
انہوں نے خوش ہوتے ہوئے اچھی خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ دیگر پروفیشنل ٹرینرز نے بھی اسلامی بھائیوں کی
مختلف موضوعات پر تربیت کی ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
امریکی اسٹیٹ ٹیکساس کے سٹی ہیوسٹن میں ”فرسٹ
گریجویشن سرمنی “ کا انعقاد
جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 اگست
2023ء کو امریکی (USA)
اسٹیٹ ٹیکساس (Texas) کے سٹی ہیوسٹن (Houston) میں ”1st
Graduation Ceremony“
دستارفضیلت
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مفتی قمر الحسن بستوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ(چیئرمین رؤیت
ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ)، مفتی احمد
القادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ (نائب چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ) سمیت دیگر علمائے کرام، آفتاب چوہدری (کونسلر جنرل آف پاکستان اِن ہیوسٹن)، ڈاکٹر سلیمان لالانی(ٹیکساس اسٹیٹ ریپریزینٹو فار ہیوسٹن)، سیاسی و سماجی رہنما، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی
بھائی امریکہ کے مختلف اسٹیٹ اور سٹیز سے شریک ہوئے جبکہ اراکین نارتھ امریکہ
مشاورت سمیت دیگر مبلغین دعوت اسلامی ، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے
شرکت کی۔
تلاوتِ قرآن پاک کے بعد جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے
عربی کلام پڑھا۔ تقریب میں نگران U.S.A مشاورت
حافظ نصیر عطاری نے ”علم و علما کی فضیلت“
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بھی علم دین سیکھنے کے لئے اپنے بچوں کو جامعۃ
المدینہ میں داخلہ دلوانے سمیت دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔دورانِ پروگرام شرکا کو عالمی
سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی Documentary بھی دکھا ئی گئی ۔
ناظم جامعۃ المدینہ و رکن امریکہ مشاورت نے ہیوسٹن سمیت
ملک و بیرون ملک میں قائم جامعۃ المدینہ
کی برانچز کے ذریعے ہونے والی خدمات دینیہ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ جامعۃ المدینہ
سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ نے بھی اپنے علمی دورانیے کے بارے میں گفتگو کی۔
Graduation
Ceremony میں پھر وہ لمحہ بھی آیا کہ جب گریجویٹ ہونے
والے علمائے کرام کے سروں پر عمامہ شریف سجایا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔پروگرام
کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔
تعارف
پاکستان مشاورت آفس
کسی بھی تنظیم یااِدارے کا’’ آفس” اس کا انتظامی مرکز اور
کنٹرولنگ روم کہلاتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں دماغ کی طرح ہے۔ ان
دفاتر کے ذریعے تنظیمی ہرارکی کی مختلف سطحوں پر کام کرنے والے افراد ایک دوسرے سے
مربوط ہوتے ہیں۔ آفس کے ذریعے مختلف امور جیسے انتظامات ، مالیات، پرفارمنس وغیرہ کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی کمی ہے تو بہتری کے اقدامات کیےجا سکیں،اور جملہ امور (Accuracy and Quality) کے ساتھ سر انجام دیے جا سکیں ۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی دُنیا بھر میں نورِ اسلام عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ ملکِ عزیز
پاکستان میں 75سے زیادہ ڈیپارٹمنٹس کے
ذریعے بڑے پیمانے پر خدمتِ دِین کا سلسلہ جاری ہے،ملکی سطح پر ان تمام کاموں کی
دیکھ بھال کرنے کے لئے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکن
شوریٰ حاجی محمد شاہِد عطّاری سلمہ الباری کی زیرِ نگرانی ایک ڈیپارٹمنٹ قائم ہے،
جسے پاکستان مشاورت آفس کہتے ہیں۔
پاکستان مشاورت آفس کو بہتر انداز میں
چلانے کے لئے ایک مجلس قائِم کی گئی ہے، جس کے تحت 10 ذیلی شعبہ جات ہیں، اور ان شعبہ جات کو 40 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1.SOPsڈیپارٹمنٹ : میں 12دینی
کاموں اور شعبہ جات کی تمام سطحوں کی KPIs تیار کی جاتی ہیں اور ان شعبہ جات کے کام
کرنے کے طریقہ کار پر مشتمل مدنی پھول اور ان تمام ذمہ داران کی JDs (تنظیمی ذمہ داریوں کے مدنی پھول)بنائے جاتے ہیں ۔
2.شیڈول ڈیپارٹمنٹ:میں تمام
سطحوں کے ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول
سوفٹ وئیر کے ذریعے لیے جاتے ہیں اور وقف مبلغین اور پاکستان مشاورت آفس کےHR
سے متعلق کام کیے جاتے ہیں۔
3.تنظیمی کورسز ڈیپارٹمنٹ:
میں ذمہ
داران کو ان کی ذمہ داری سے متعلق تنظیمی
کورسز کروائے جاتے ہیں اور مبلّغین کا مسائل نماز ٹیسٹ لیا جاتا ہے ۔
4.فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ:یہ دعوت
اسلامی (پاکستان) کا کمپلین سنٹر ہے جس کے لئے CMS کے نام سے ایپ بھی
موجود ہے اس میں تنظیمی کاموں سے متعلق موصول ہونے والے
مسائل تنظیمی و شرعی رہنمائی کے مطابق حل کروائے جاتےہیں ،دعوت اسلامی سے متعلق موصول ہونے والی تجاویز پر ورکنگ کی جاتی ہے
اسی طرح انسپیکشن کا نظام بنا ہوا ہے جس
کے تحت سرپرائز وزٹ کیے جاتے ہیں، تمام شعبہ جات کے کام کرنے کے طریقہ کار کی شرعی سکینگ کروائی جاتی ہے، مدنی
مشوروں میں طے ہونے والے Tasks اور دعوت اسلامی کی Buildings کی (Maintenance)کی
تکمیل کے لئے ذمے داران سے فالو اپ کیا جاتا ہے ۔
5.پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ: اس ڈیپارٹمنٹ میں ملک بھر کے
تمام شعبہ جات، تمام ذیلی حلقوں کے 12 دینی کاموں کی ماہانہ کارکر دگی UC وائز سافٹ ویئر کے ذریعے لےکر مزید ترقی کے اقدامات کروائے جاتے ہیں ۔اسی
طرح مختلف تنظیمی ایونٹس ،بڑی راتوں کے
اجتماعات اور بزرگان دین کے ایام پر ایصال ثواب کی کاردگی جمع کی جاتی
ہے اور نگران و ذمے داران کی تقرری یا
تبدیلی کی صورت میں انکا ڈیٹا سوفٹ وئیر میں اپڈیٹ کیا جاتا ہے نیز ان کی ذمے داری
سے متعلق جے ڈی ، مدنی پھول وغیرہ پر مشتمل تنظیمی پیکج سینڈ کیا جاتا ہے ، اسی
طرح تمام سطحوں کےتنظیمی واٹس ایپ گروپس کو Manageکیا
جا رہا ہے۔
6.تنظیمی
اپ ڈیٹس ڈیپارٹمنٹ: کے ذریعے تنظیمی پالیسز، تنظیمی اپڈیٹس،نگران پاکستان مشاورت کے مدنی مشوروں
کے مدنی پھول جاری کیے جاتے ہیں ، تنظیمی رسائل اور بیانات کی چیکنگ کی جاتی ہے۔نگران پاکستان
مشاورت سے تعزیت ، دعا اور نام وغیرہ کے پیغامات لے کر عاشقان رسول تک پہنچائے
جاتے ہیں ۔اور ان کے شیڈول کی Planning & Announcement کا کام بھی اسی شعبے کے ذمےہے ۔
7.تنظیمی میڈیاڈیپارٹمنٹ: دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی نگران پاکستان مشاورت کے سوشل اکاؤنٹس کو مینیج کیا جا رہا ہے،مختلف
ایونٹس کے پروگرامز اور بیانات سوشل میڈیا
پر لائیو کیے جاتے ہیں، گرافک ڈیزائنگ ،ویڈیو ایڈیٹنگ اورپروڈکشن سے Related تمام کام اسی
شعبے میں کیےجاتے ہیں۔تنظیمی ویب سائٹ ORGکو مینیج کرنا،اس پر تنظیمی ڈیٹا اپلوڈ کرنا اور تنظیمی کورسز کی پریزنٹیشن تیار کرنا بھی اسی
شعبے کے ذمے ہے۔
8.تنظیمی
سوفٹ وئیر ز ڈیپارٹمنٹ: دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ذمہ داران کو آسانی فراہم کرنے اور دینی کاموں
کو فاسٹ کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تنظیمی سافٹ ویئرز بنائے جاتے ہیں۔
9.ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ(شعبہ انتظامی امور): میں مدنی مذاکرہ ہال میں ہونے والے مدنی مشوروں کی تیاری اور آفسزکے جملہ انتظامات
کو سر انجام دیا جا رہا ہے،فیضان مدینہ فیصل آباد کے سسٹم سپورٹ کا کام بھی اسی شعبے کے تحت ہے ،اسی طرح پاکستان مشاورت آفس کو خود کفیل کرنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کیے
جارہے ہیں ۔
10.فنانس ڈیپارٹمنٹ(پاک آفس): پاکستان کے تمام
شعبہ جات کی ماہانہ آمدن اور اخراجات کا ریکارڈ رکھنا ،شعبہ جات سے آمدن و خرچ
ٹیلی کروا نا، آمدن بڑھانے کی تجاویز پیش کرنااور Traveling Expenses کو کنٹرول کرنے
کےلئےمختلف کمپنیوں سے ڈسکاؤنٹ لینے پر ورکنگ کرنا، ای رسید مینیجمنٹ اور شعبہ جات
کی فنانس پالیسیز بنانا اسی ڈیپارٹمنٹ کے
ذمے ہے۔
اللہ پاک ان تمام شعبہ جات کو دِن
دُگنی، رات چُگنی ترقیاں نصیب فرمائے، شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ کے صدقے ہمیں اخلاص و استقامت کے ساتھ خِدْمتِ دِین کی سَعَادت عطا فرمائے۔
آمین
بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
دعوت اسلامی کی تنظیمی معلومات
حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی تنظیمی ویب سائٹ ORG کا وزٹ کریں
شيخِ
طریقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی والدۂ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا ایک نیک وپرہیزگار خاتون تھیں۔جنہوں نے شوہر کی
وفات کے باوجود سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خُطوط پر تربیت
کی،جس کا منہ بولتا ثُبوت خودامیرِ اَہلسنّت کی ذاتِ بابركت ہے۔
شيخِ
طريقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ والدۂ محترمہ کا شبِ
جُمُعہ(جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کومیٹھا در(باب المدینہ کراچی) کے علاقے میں
اِنتقا ل ہوا۔موت کے وَقْت مجھے بہت یادکررہی تھیں،ہمشیرہ نے بتایا: اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کلِمہ طَیِّبَہ اوراِسْتِغفار پڑھنے کے بعدزبان بند ہوئی۔
ام عطار
کی زندگی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے
اس ہفتے جانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقان
رسول کو رسالہ ”فیضانِ اُمِّ عطاررحمۃُ اللہِ علیھا “ پڑھنے / سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
جانشینِ عطار
یا اللہ
کریم ! جو میری دادی جان کے بارے میں رسالہ”فیضانِ ام عطار“کے 21 صفحات
پڑھ یا سن لےاُسے اور اس کے سارے خاندان کو نیک نمازی اور سچا عاشق رسول بنا۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ
النَّبِیّیْن صلّی
اللہُ علیهِ واٰله وسلّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
گیارہویں شریف کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضورِ
غوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کی منقبت پڑھی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے چند پہلو کو بیان کیا۔
30 اگست 2023ء بروز بدھ فیصل آباد ڈویژن کے
کل 38 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی 4 رکنی مجلس کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ، جھنگ ڈسٹرکٹ، ٹوبہ ڈسٹرکٹ اور
چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد بڑھانےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے انتظامات کو مزید بہتر انداز میں
کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن نگران حاجی سلیم عطاری، نگرانِ
شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
راولپنڈی میں واقع جامع مسجد نور مدینہ میں ہفتہ
وار اجتماع،عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریبِ شہر
راولپنڈی میں واقع جامع مسجد نور مدینہ ڈھوک حسو میں گزشتہ روز ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام، ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور عاشقانِ رسول کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”دعوتِ اسلامی فیضانِ
اولیاء ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر مرحومینِ دعوتِ اسلامی کے ایصالِ ثواب کے لئے
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
29 اگست 2023ء بروز منگل نیوسوسائیٹیز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال میں ڈویلپرز اجتماع بنام”تجارت کورس“ ہوا جس میں کالونی
مالکان، فیکٹری مالکان، چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر کاشف ریاض، 2 ایکس صدر ،
عاصم رفیق اور محمد وسیم سمیت دیگر ڈویلپرز نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری
کے علاوہ دعوتِ اسلامی کو مساجد تعمیر کرواکر دینے کے حوالے سےمبلغِ دعوتِ اسلامی
نے وہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے وقت اور مال کے ذریعے
دین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر تقریبات کا
انعقاد
یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر دارالمدینہ کے تمام کیمپسز میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ طلبہ نے یومِ
دعوت ِ اسلامی کی مناسبت سے اپنے یونیفارم پرخوبصورت بیجز بھی لگائے۔
طلبہ نے اسمبلی میں کلام دعوت ِاسلامی پڑھااور
مدنی پرچم لہرایا۔اسمبلی میں 12دینی کاموں کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔ اس موقع پر
اجتماع بھی ہوا جس میں طلبہ نے قرأت،نعت اور بیانات کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے حوالے سے کوئز مقابلہ بھی ہوا۔طلبہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔اس موقع
پر طلبہ اور سرپرستوں نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
اَلحمدُ
لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
مبلغین نے دنیا کے تقریباً 195 ممالک میں سے کم و بیش 109 ممالک میں سفر کر کے دینِ
اسلام کا پیغام پہنچایا جبکہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے دین اسلام کا پیغام تقریبا 164
ممالک میں پہنچا ہے۔ دنیا کے ہر برِّ اعظم( Continent) کے مختلف ممالک میں دعوت اسلامی وہاں کے قوانین کے تحت رجسٹرڈ بھی ہے
اور وہاں کے قوانین کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے خوب دین متین کا کام سر انجام دے رہی
ہے ۔ان تمام ممالک میں کام کرنے والوں کو شیخِ طریقت، امیر اہل سنت، حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطّاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا عطا کردہ ایک مدنی مقصد جوڑے ہوئے ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ مختلف ممالک میں دعوت اسلامی کے تحت
11 ہزار 383 دفاتر میں کام ہوا اور 52 ہزار580 اجیر (Employees)، لاکھوں رضاکاران(Volunteers) اورکروڑوں منسلکین
و محبین نے دین اسلام کی خوبصورتی سے اپنی زندگی کو مہکایا۔ مجموعی طور پر تقریباً 80 سے زائد شعبہ جات نے
دینِ متین کی اس خدمت میں اپنا حصہ ملایا۔ مختلف ممالک سے لئے گئے اعداد و شمار کے
مطابق چند اہم شعبہ جات کی کارکردگی
پیش خدمت ہے۔
|
مجلس/شعبہ |
جون 2023 |
|
جامعاتُ المدینہ (بوائز+گرلز) |
1 ہزار 372 ادارے، 20 ممالک میں قائم
ہیں |
|
طلبہ و طالبات جامعاتُ المدینہ |
1
لاکھ 19 ہزار 508 طلبہ و طالبات دین متین کی تعلیم حاصل کر
رہے ہیں |
|
فارغ التحصیل طلباء جامعاتُ المدینہ |
اس سال الحمد
للہ 1 ہزار814 طلبہ اور 2 ہزار 993 طالبات نے درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل
کی۔ اب تک الحمد للہ دنیا
بھر میں 24 ہزار 059 طلباء و طالبات درس نظامی مکمل کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ |
|
رمضان اعتکاف |
1 لاکھ 64
ہزار 717 اسلامی بھائیوں نے دنیا کے 33 ممالک میں 30 دن یا 10
دن کا اعتکاف کیا۔ 9 ممالک میں پورا ماہ رمضان اعتکاف ہوا۔ |
|
فیضان آن لائن اکیڈمی سے کورسز کرنے والے |
اس وقت تقریبا 22 ہزار 717 مسلمان قرآن پاک اور مختلف دینی کورسز کر رہے
ہیں (ملک و بیرون ملک میں ٹوٹل 47 برانچیں قائم ہیں) |
|
بچّوں اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ |
دنیا کے25 ممالک میں 6 ہزار 573 مدرسے قائم ہیں۔ |
|
طلبہ و طالبات مدارسُ المدینہ |
دنیا کے25 ممالک میں 2 لاکھ 96 ہزار 185 طلبہ و طالبات دین متین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 2022 میں صرف پاکستان
میں 9 ہزار 416 بچوں اور بچیوں نے حفظ جبکہ 50 ہزار 754 نے ناظرہ مکمل کیا۔ جب
کہ 5 لاکھ سے زائد حفظ و ناظرہ مکمل کر چکے ہیں۔ |
|
دارالافتاء اہلسنت |
اس سال دارالافتاء اہلسنت پاکستان
کی سروسز سے 19 ہزار 434 افراد کو فائدہ پہنچا۔ |
|
کفن دفن |
اس سال مختلف ممالک میں 16 ہزار
220 افراد کو یہ سروس دینے میں کامیاب ہوئے۔ |
|
سوشل میڈیا |
سوشل میڈیا کے ذریعے
4 کروڑ 75 لاکھ لوگوں تک دینی پیغام پہنچ رہا ہے۔ |
|
اجتماعی قربانی |
الحمد للہ صرف پاکستان میں 93 ہزار 119 افراد کو اس سروس سے فائدہ ہوا۔ |
|
روحانی علاج |
اس سال صرف پاکستان میں 2
لاکھ 91 ہزار 590 مسلمانوں
کو فائدہ ہوا جبکہ بذریعہ ای-میل تقریبا 1 لاکھ 40 ہزار
افراد کو فائدہ پہنچا۔ |
|
شعبہ تراجم |
الحمد للہ اس سال تقریبا 28 زبانوں میں مجموعی طور پر
560 پروجیکٹس مکمل کیے گئے جس میں کتب، رسائل و بیانات شامل ہیں۔ |
|
FGRF |
اس سال دنیا کے چند ممالک
میں 25 لاکھ 1 ہزار 542 مصیبت ذدہ افراد کو فائدہ پہنچا۔ |
اسلامی بھائیوں کے دینی کام
ماہ جون 2023
الحمد للہ مبلغین دعوت اسلامی و عاشقان رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سال بھی دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر
حصہ لیا اور مسلمانوں میں دینی درد اور عمل کا جذبہ بڑھاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شامل
کیا۔ جون 2023 (1
ماہ)
میں مختلف ممالک سے لی گئی کارکردگی درج ذیل ہے۔
|
دینی کام |
کارکردگی جون 2023 |
دینی کام |
کارکردگی جون 2023 |
|
فجر کی نماز کے لیے جگانے کیلئے صدائے مدینہ لگانے والے اسلامی بھائی |
61 ہزار 613 |
قرآن پاک کی تفسیر سننے سنانے کے مدنی حلقوں کے مقامات |
27 ہزار 228 |
|
درس |
1لاکھ 50 ہزار 484 |
مقامی زبان
میں دینی حلقوں کی تعداد (علاقے) |
666 |
|
یوم تعطیل اعتکاف (ہفتہ وار
اعتکاف) |
17 ہزار 258 |
ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے والوں کی تعداد |
16لاکھ 71 ہزار 263 |
|
مدرسہ المدینہ بالغان پڑھنے والوں کی تعداد |
2لاکھ 50 ہزار 462 |
مدنی قافلے |
8 ہزار 526 |
|
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والے |
1لاکھ 71 ہزار 889 |
مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے |
62 ہزار 402 |
|
مختلف پروفیشن
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کر کے انہیں نیکی کی دعوت دی گئی |
1لاکھ 54 ہزار 709 |
نیک اعمال کے
رسائل موصول ہوئے |
56 ہزار126 |
|
مختلف مدنی کورس کرنے والے |
16 ہزار 828 |
ہفتہ وار علاقائی دورہ |
50 ہزار 74 |
نوٹ:
درج بالا کارکردگی ایک ماہ (جون 2023) کی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال (2023ء) میں اسلام قبول کرنے
والوں کی تعداد 8 ہزار 353 ہے۔
نوٹ: دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے باخبر رہنے کے لئے ہر ماہ شب و روز
کی جانب سے جاری ہونے والے نیوز لیٹر کا مطالعہ کریں۔
انٹرنیشنل افئیرز
آفس(دعوتِ اسلامی)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت فیضانِ قران مسجد ڈیفینس فیز6 میں غسلِ میت و
کفن کورس ہواجس میں شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مقامی ذمہ داران کے ساتھ اہلِ علاقہ کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کاٹنے و پہنانے کا
پریکٹیکل طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami