امریکہ میں پہلی
بار دورۃ الحدیث شریف کا آغاز ہونے جارہا ہے، کلاس کا آغاز افتتاحِ بخاری سے کیا
جائیگا

خوشخبری!
امریکہ
میں دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے پہلے بیج کا فائنل ایئر Final
Yearشروع
ہونے جارہا ہےجس کے سلسلے میں پہلے دورۃ الحدیث شریف کا قیام کیا جائیگا۔
اس
سلسلے میں 18 ستمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ
شوگر لینڈ، ٹیکساس امریکہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس
پروقار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے
لئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری پاکستان سے امریکہ پہنچیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق اجتماع کا آغاز دوپہر2:30 پر ہوگا جس میں تلاوت و نعت کے بعد ترجمان
دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور اس کے
بعد جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک کا درس دیں گے۔
.jpeg)
14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پتوکی پنجاب میں احمد اویس عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز
ذمہ دار ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ سپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری کے ہمراہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پتوکی کا
وزٹ کیا۔
ایجوکیشن سینٹر کےا سٹاف سے ملاقات کی اور نیکی
کی دعوت پیش کی۔اسپیشل (گونگے بہرے) اسٹوڈنٹس کے ساتھ شجرکاری کی اور دعائے خیر کی۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11ستمبر 2022ءشفیع محمد ولیج شجاع
آباد میرپور خاص ڈسٹرکٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور گورنمنٹ سندہ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل
ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ
کے اشتراک سے جانوروں کا ریلیف کیمپ لگایا جس میں جانوروں کا مفت معاینہ کیا گیا اور ادویات و ویکسین بھی دی گئیں۔
رینجرز
DSR خضر نے رلیف کیمپ کا وزٹ کیا مختلف مقامات پر وٹنری
ڈاکٹروں نے جانوروں کو ٹریمنٹ کیا، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حاکم نے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
فلاحی خدمات دعوت اسلام حوالے سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع
پر صوبہ سندھ میڈیکل اینڈ لائیو سٹاک ریلیف کیمپ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری،
ڈاکٹر واحد، ڈاکٹر مستقیم عطاری اور تحصیل
شجاع آباد نگران زاہد عطاری نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

15ستمبر ٫2022 کو شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی فیصل
آباد میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے جامعہ مدرسہ کے
پاکستان سطح کے ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
میٹنگ
کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد نگران مجلس حاجی عبد الرؤف عطاری اور رکن شوری حاجی فاروق جیلانی نے ذمہ داران کی
مختلف کاموں پر تربیت کی ۔
مزید شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام
ہوا نیز کال سینٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور مختلف اہداف طے ہوئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2022 ٫کو شعبہ عطیات بکس کی فیصل آباد میں میٹنگ
کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس پاکستان کے ذیلی شعبہ ذمہ داران و صوبائی ذمہ
داران نے شرکت کی۔
میٹنگ
کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس کے بعد شعبے کے نگران مجلس
حاجی عبد الرؤف عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی مختلف
کاموں پر تربیت کی نیز مدنی پھول بیان کرتے ہوئے شعبے کے نظام میں کیسے
ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا۔ مزید جن چیزوں کی شعبے کو حاجت ہے ان کو
پورا کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔
اس کے علاوہ 12 دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلہ اور نیک اعمال کا رسالہ جمع
کروانے نیز سو فیصد ذمہ داران کو مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد میں میٹنگ، ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے تحت 15
ستمبر 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شر کت۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
حاجی مشکور عطاری نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی قافلوں کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران
نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا پنجاب
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا د میں
ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد
اور راولپنڈی ڈویژن کے تحصیل و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ
حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے
اسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا
پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے صوبائی نگران محمد عامر سلیم عطاری اور ڈویژن نگران مولانا عرفان
عطاری مدنی نے جھنگ برانچ کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے مدرسین کا مدنی مشورہ کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے مدرسین سے برانچ
کی سابقہ کارکردگی کا فالواپ لیا نیز دینی
کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنے برانچ کی کارکردگی بیان
کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے مدرسین کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی
صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
.jpg)
دنیا بھر میں قراٰن و سنت
کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14
ستمبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی صوبۂ پنجاب کے
ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ذمہ داران سے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل کرنے سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے انہیں اہم نکات بتائے جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی
رائے پیش کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان
کےشہر بچیکی ضلع ننکانہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجران نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”علم دین حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجو دعاشقانِ
رسول کو علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز،
گرلز)، شعبہ
گھریلو صدقہ بکس، شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ ڈونیشن سیل اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن
و مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کے
دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق
جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار نیز اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی کا کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، صدقے کے فضائل قراٰن و
حدیث میں موجود ہیں، بزرگانِ دین
کے کتنے ہی واقعات ہیں کہ انہوں نے
دنیا میں خرچ کیا تو اللہ عزوجل نے انہیں دنیا و آخرت میں اس کا اجر (بدلہ) دیا، کتنے
ہی مریض صدقے کی برکت سے شفایاب ہوجاتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کا شعبہ گھریلو صدقہ بکس جس کے تحت
اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور
اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے اُن کے گھر وں میں صدقہ بکس رکھواتے ہیں تاکہ دعوت اسلا می کے اربوں کے اخراجات کو عطیات جمع کر کے پورا کیا جاسکے۔