1(.jpg)
19
ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ عطیات باکس کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں قائم دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں شعبے کے
میٹرو پولیٹن ذمہ داران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران و
سپروائزرز اور کوآرڈینیٹر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول
مقبول ﷺ سے ہوا اس کے بعد شعبہ عطیات باکس ڈویژن گوجرانوالہ کے ڈویژن ذمہ دار محمد
توصیف عطاری نے ذمہ داران کو12 دینی کاموں
کے حوالے سے ترغیب دلائی اور نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ بھی کروایا مزید شعبے کے
نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہیں ؟ اس پر گفتگو ہوئی ۔ کارکردگیوں کا مختلف
انداز سے جائزہ لیا گیااور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف میں امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی کتاب گفتگو کے آداب و فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت تحفے میں دی
گئی۔
اس مدنی
مشورے میں مدرسۃ المدینہ شعبہ عطیات باکس کے ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار شہزاد عطاری نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:
محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن باکس پنجاب، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا
اجتماع، نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری نے
بیان فرمایا

18 ستمبر 2022ء کوعالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کراچی سٹی
کے ذیلی تا سٹی مشاورت کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو بزرگان دین کی سیرت اپنانے اور ان
کی طرح زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے ان کی طرح جھوٹ، غیبت، چغلی اور بدنگاہی سے
بچنے کی ترغیب دلائی۔آپ نے مزید فرمایا کہ ان گناہوں سے عبادت کی لذت ختم ہوجاتی
ہے اور عبادت کی لذت ختم ہوجانا اللہ کی طرف سے سزا ہے۔
بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ نیک
نظر آنا اور نیک ہونا اور بات ہے، نیک لوگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی
عبادت میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے جس کا نور ان کے چہرے پر ظاہر ہوتا ہے، بزرگان
دین عبادت میں اس طرح مشغول ہوتے تھے کہ ان کو کام کے لئے وقت نکالنا پڑتا
تھا اور آج لوگ کام میں اتنے مصروف ہیں کہ انہیں عبادت کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔
اجتماع
کے اختتام پر رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ
عطاری اور حاجی محمد رفیع عطاری سمیت کراچی بھر سے ہزاروں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی موجود تھے۔

چودہویں
صدیں کے مشہور بزرگ، عاشق رسول، فدائے سادات، مجدددین و ملّت، فقیہ اعظم، محدث،
پاسبان ناموس رسالت، علم حکمت کے بادشاہ، امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ علیہ 10 شوال المکرم 1272ھ ہندوستان کے شہر بریلی شریف میں پیدا
ہوئے۔
اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بچپن ہی سے بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے
مالک تھے، حیرت انگیز قوتِ حافظہ کی بناء پر آپ نے پانچ سال کی عمر میں قرآن مجید
ناظرہ ختم کرلیااور 13 سال 4 ماہ کی عمر میں علم تفسیر، حدیث ، فقہ و اصول فقہ،
منطق و فلسفہ اور دیگر علوم درسیہ سے فراغت حاصل کی اور فتویٰ نویسی کا آغاز کردیا
جبکہ 21 سال کی عمر میں باقاعدہ فتویٰ نویسی کی مطلق اجازت ملی۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ کو علمُ القرآن، علم الحدیث،
علم العقائد، تجارت، جغرافیہ، ریاضی، علم طب، سیاسیات، صحافت، علم الفلکیات اور
علم النجوم سمیت درجنوں علوم پر دسترس
حاصل تھی جس پر آپ نے 1 ہزار سے زائد کتابیں و رسالے لکھے ہیں۔ جن علوم پر آپ کو مہارت حاصل تھی ان میں کئی ایسے ایسے علوم بھی ہیں جن کے ناموں سے
دورجدید کے بڑے بڑے محققین اور ماہرین
علوم و فنون بھی آگاہ نہیں ۔
اعلیٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو جن علوم پر دسترس حاصل تھی ان میں سے چند کے بارے میں اس مضمون میں مختصراً بیان کرنے
کی کوشش کی جائے گی۔
٭علمِ تفسیر
اعلیٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی علومِ قرآن پر گہری نظر تھی اورتفسیر قرآن میں امتیازی
مقام حاصل تھا جس کا اندازہ ہم اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ سید اظہر علی صاحب (ساکن محلہ ذخیرہ) بیان
کرتے ہیں : ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت ”حضرت محب الرسول مولانا شاہ عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ “کے عرس میں تشریف
لے گئے وہاں 9 بجے صبح سے 3 بجے دن تک چھ گھنٹے ”سورۂ و الضحیٰ“ پر بیان کرکے فرمایا کہ اسی سورۂ مبارکہ کی کچھ
آیاتِ کریمہ کی تفسیر میں 80 جز (تقریباً
چھ سو صفحات)رقم
فرماکر چھوڑ دیا کہ اتنا وقت کہاں سے لاؤں کہ پورے کلام پاک کی تفسیر لکھ سکوں۔
اعلیٰ
حضرت کی تفسیری مہارت کا اندازہ ہم اُس بیان سے بھی کرسکتے ہیں جو آپ نے ربیع
الاول شریف کی ایک محفل میں فرمایا جس میں آپ نے ”بسم اللہ“ کی صرف ”ب“ پر کئی
گھنٹے بیان فرمایا۔ یہ بیان تحریری طور پر ”حیاتِ اعلیٰ حضرت“ میں لکھا ہوا
ہے۔ (فیضانِ اعلیٰ حضرت، ص 456)
اعلیٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیری مہارت کا ایک شاہکار آپ کا ترجمہ قرآن ”کنز
الایمان“ بھی ہے جس کے بارے میں محدث اعظم ہند سید محمد محدث کچھوچھوی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں: علم قرآن کا اندازہ صرف اعلیٰ حضرت کے اس اردو ترجمہ سے
کیجئے جو اکثر گھروں میں موجود ہے اور جس کی مثالِ سابق نہ عربی میں ہے، نہ فارسی
میں اور نہ اردو زبان میں ہےاور جس کا ایک ایک لفظ اپنے مقام پر ایسا ہے کہ دوسرا
لفظ اُس جگہ لایا نہیں جاسکتا جو بظاہر محض ترجمہ ہے مگر درحقیقت وہ قرآن کی تصحیح
تفسیر اور اردو زبان میں قرآن (کی
روح) ہے۔
(فیضان
اعلیٰ حضرت، ص474)
باقی
علم تفسیر پر آپ کی علمیت کا اندازہ آپ کی تصنیفات سے بھی لگایا جاسکتا ہے جو آپ
نے علم تفسیر پر تحریر فرمائی ہے۔ ان کتابوں میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں: ٭حاشیہ
تفسیر بیضاوی ٭حاشیہ تفسیر خازن ٭حاشیہ معالم التنزیل ٭نائل الراح فی فرق الربح و الرباح
٭علم سائنس
اعلیٰ
حضرت رحمۃ اللہ علیہ علم مشرقیہ کے علاوہ علوم قدیمہ وجدیدہ پر گہری نظر رکھتے
تھے، علوم جدیدہ ہی میں علم سائنس بھی ہےجس کا نام عصر حاضر میں بڑے ہی فخر کے
ساتھ لیا جاتا ہے اور اس کو بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
علمِ
سائنس پر آپ کی بڑی گہری نظر تھی، آپ علم سائنس کو اسلام کی روشنی میں دیکھتے اور پرکھتے
تھے، اگر اس کے نظریات اسلام کے مطابق ہوتے تو اُن کو قبول کرلیتے اور اگر اسلامی
نظریات کے خلاف ہوتے تو ان کو ٹھکرادیا کرتے تھےاور پھر ان کا رد و ابطال کرتے
ہوئے اس موضوع پر اسلامی مؤقف اور نظریہ کو واضح کرتے۔
اعلی
حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے علم سائنس میں کئی رسائل لکھے ہیں جن میں سے ایک رسالہ ”البیان شافیاً لفونو
غرافیاً“
لکھا اس میں گراموفون میں قید کی گئی آوازوں کے سننے اور ان پر عمل کرنے کے احکام
واضح کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اعلیٰ حضرت کی علم سائنس پر چند تصانیف کے نام یہ ہیں:
”الکلمۃ الملھمۃ فی الحکمۃلوھاء فلسفۃ المشئمۃ“، ” فوز مبین در حرکت زمین‘‘، ’’معین مبین
بہر دورشمس و سکون زمین‘‘۔
اعلیٰ حضرت کے بارے میں پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان
کے تاثرات:
عظیم
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان بھی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ
اللہ علیہ کی سائنسی تحقیقات کے معترف ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے تاثرات کا اظہار
بھی فرماتے رہتے ہیں، آپ نے ’’روزنامہ جنگ‘‘ میں باقاعدہ ایک پورا کالم ’’فقید
المثال مولانا احمد رضا خان بریلوی‘‘ کے عنوان سے تحریر کیا جس میں آپ اعلیٰ حضرت
کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں: اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا
خان بریلوی نے لاتعداد سائنسی موضوعات پر مضامین و مقالے لکھے ہیں۔ آپ نے تخلیقِ
انسانی، بائیوٹیکنالوجی و جنیٹکس، الٹراساؤنڈ مشین کے اصول کی تشریح، پی زوالیکٹرک
کی وضاحت، ٹیلی کمیونیکشن کی وضاحت، فلوڈ ڈائنامکس کی تشریح، ٹوپولوجی (ریاضی کا مضمون)، چاند و سورج کی گردش، میٹرالوجی (چٹانوں کی ابتدائی ساخت)،
دھاتوں کی تعریف، کورال (مرجان
کی ساخت کی تفصیل)، زلزلوں کی وجوہات، مد و جزر کی وجوہات، وغیرہ تفصیل
سے بیان کی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مولانا احمد رضا خان بریلوی اپنے دور کے فقیہ، مفتی،
محدّث، معلم، اعلیٰ مصنف تھے۔ (روزنامہ
جنگ، 5دسمبر 2016)
اسکے علاوہ
فقہ کے ضمنی مسائل کے اندر علوم عقلیہ کی تشریحات میں اعلیٰ حضرت کی مکمل دسترس کا
ثبوت ملتا ہےمثلاً: پانی کا رنگ ہے یا نہیں؟، برف کے سفید ہونے کا سبب؟، معدنیات
میں 4 قسمیں ناقص ترکیب ہیں، گندھک نر ہے یا مادہ، مٹی کے اقسام اور انکی درجہ
بندی وغیرہ۔
امام
اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کےمتعلق مفتی ظفر الدین بہاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہیئت و نجوم
میں کمال کے ساتھ ”علم توقیت“ میں کمال توحدِ ایجاد کے درجہ پر تھا۔ یعنی اس فن کا
موجد (ایجاد
کرنے والا)
کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ علماء نے جستہ جستہ اس کو مختلف مقامات پر لکھا ہے
لیکن میرے علم میں کوئی مستقل کتاب اس فن میں نہ تھی۔ اس لئے جب میں نے اور میرے
ساتھ چند جید علمائے کرام نے اس فن کو حاصل کرنا شروع کیا تو کوئی کتاب ان فن میں
نہ تھی جس کو ہم لوگ پڑھتے۔
اسی
وجہ سے اعلیٰ حضرت خود ہی اس کے قواعد زبانی ارشاد فرماتے ۔ اسی کو ہم لوگ لکھ
لیتے اور اسی کے مطابق عمل کرکے اوقاتِ نصف النھار، طلوع، صبح صادق، عشاء، ضحوۂ
کبریٰ، عصر نکالتے۔ پھر میں ان سب کو ایک کتاب میں جمع کرکے اس کا نام ” الجَواہِر والیواقیت فی
علم التوقیت معروف بہ توضیح التوقیت“ رکھا۔ (حیات اعلیٰ حضرت از مولانا ظفر
الدین بہاری مطبوعہ مکتبہ نبویہ لاہور ص244)
اس فن
پر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ”درأ القبح عن درک الصبح، تاج توقیت، کشف العلۃ عن سمت القبلۃ، سر
الاوقات،
الانجب
الانیق فی طریق التعلق سمیت 15سے زائدکتابیں تحریر کی ہیں۔
٭فتاویٰ رضویہ
فتاویٰ
رضویہ کا تعارف:اس بے مثال علمی شاہکار کا نام امام ِاہلِ سنت علیہ الرحمۃ نے ”اَلْعَطَایَا
النَّبَوِیَّہ فِی الْفَتَاوی الرضَوِیَّہ“ رکھا
ہے، جو جدید تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع ہونے کے بعد تقریباً 22ہزار صفحات، 6ہزار847
سوالات و جوابات اور 206 تحقیقی رسائل پر مشتمل ہے۔ جبکہ ہزاروں مسائل ضِمناً زیرِ بحث آئے ہیں۔( فتاویٰ رضویہ اشاریہ،ص3)
فتاویٰ
رضویہ کا مقام:فتاویٰ رضویہ کے بلند علمی مقام کا اندازہ لگانے کے لئے صرف یہی بات کافی ہے کہ اس میں احکامِ شریعت دریافت کرنے والے صرف عوامُ الناس ہی نہیں بلکہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ
کے بَحرِ عِلْم سے پیاس بجھانے والوں میں ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے وقت کے بڑے بڑے علما،
فضلا، مفتیان کرام، محدثین، مشاہیر، مصنفین مؤرخین اصحابِ ِطریقت و معرفت، دانشور
و وُکَلا حتی کہ مخالفین بھی شامل ہیں، ان تِشنگانِ عِلْم کی تعداد ایک تحقیق کے
مطابق 541 بنتی ہے جنہوں نے پیچیدہ مسائل
میں غور و خوض کرنے کے بعد ان مسائل کے کافی و شافی حل کے لئے امام احمد رضا خان
علیہ رحمۃ الرحمٰن سے رابطہ کیا اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے انہیں تحقیقی اور
تسلِّی بخش جوابات عنایت فرمائے ۔اگر فتاویٰ رضویہ غیرمخرجہ کی 9 جلدوں میں دریافت
کئے گئے اِستفتا کی تعداد کو دیکھا جائے تو وہ 4095 ہے، جس میں سے 3034 عوامُ
الناس کے اِستفتا ہیں جبکہ 1061اِستفتا علمائے کرام نے بھیجے ہیں، اس کا مطلب یہ
ہوا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ سے سوال کرنے والوں میں ایک چوتھائی تعداد صرف علما
و دانشوروں کی ہے۔ (فتاویٰ
رضویہ،ج1،ص16)
اعلیٰ
حضرت
رحمۃ اللہ علیہ نے صرف فقہ کے موضوع پر 200 سے زائد کتب و رسائل تحریر فرمائے ہیں جن
میں حاشیہ فتاوٰی عالمگیری، جدالممتار علی رد المختار، حاشیہ مراقی
الفلاح، حاشیہ فتح القدیر لابن الہمام، حاشیہ فتاویٰ بزازیہ اور نوٹ (کرنسی) کے متعلق مسائل شامل ہے۔
ان علوم
کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ
منطق، شاعری، علم الانساب، اسماء الرجال، علم الحساب، نثر نگاری، میں بھی مہارت
رکھتے تھے، آپ کے ہم عصر علما فرماتے ہیں کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ بعض علوم
کو اس طرح بیان کرتے تھے گویا کہ آپ خود ہی اس علم کے بانی ہوں۔
اللہ
پاک کی ان رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ آمین

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور سٹی میں ٹاؤن اور یوسی کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے ربیع الاوّل کے مدنی مذاکروں اور اجتماعِ
میلاد سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں
ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے تمام شعبہ جات کےایچ او ڈیز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ( فیضان مدینہ برانچ)، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز اور فیضان مدینہ کے ناظم صاحب سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ
داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ
اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے ذمہ داران اور
انتظامی امور کی 3 رکنی مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں
کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلس شوری
حاجی یعفور رضا عطاری نے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ڈونیشن
بکس اورشعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کھولنے والے اسلامی بھائیوں کو خوش اخلاق بننے، چہرے پر مسکراہٹ رکھنے اور نیکی کی دعوت دینے والا بننے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ڈونیشن
بکس کی ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی سٹی کےعلاقے کورنگی کی برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ ذمہ داران و اسٹاف کی میٹنگ

لوگوں کو قراٰن و سنت کی
تعلیمات دینے اور مختلف دینی کورسز کے ذریعے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا قیام کیا۔
پچھلے دنوں اس شعبے کے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے کے لئے کراچی سٹی کےعلاقے کورنگی میں قائم برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ کے تمام
اسٹاف نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں برانچ ناظم
و ڈویژن ذمہ دارمولانا محمد وقاص حسین عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا نیز اس کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت لاہور میں حضرت
داتا علی ہجویری رحمۃاللہ
علیہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغین نے عرس میں شرکت کرنے والے عاشقان
اولیاء کو نماز جنازہ کا عملی طریقہ سیکھایا اور تدفین کورس کروایا جس پر شرکا
نے اس اقدام پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا
کیا۔(رپورٹ: لیاقت علی عطاری ساہیوال
ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے منیجر یونس عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر محیط حسین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ اسلامی
بھائیوں نے آئی ٹی اور مالیات کے حوالے سے طے شدہ پالیسیز پر کلام کیا اور سابقہ
اہداف کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید آسان بنانے کے لئے آئندہ کے
اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ
آف سندھ ممتاز علی بروھی کا برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ
.jpeg)
گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ آف
سندھ ممتاز علی بروھی نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے ہوئی۔
اس
دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کا وشوں کو سراہا اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تعلیمی نظام کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
جہانزیب عطاری اور شعبہ جیل خانہ جات کے
ذمہ دار محمد علی عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات

18 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت فیصل
آباد ڈویژن میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات کی۔
اسی طرح نیو چوہدری بس کمپنی کے مینیجر
کاشف عطاری، مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے امام مسجد مولانا صفدر صاحب و نائب امام سمیت ہاکی اسٹیڈیم سوساں روڈ پر JK
شوروم کے آنر صابر گجر، راہی چوک مدینہ
ٹاؤن میں سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری سے ملاقاتیں کیں اور مدنی مشورہ بھی ہوا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ان تمام افراد کو نیکی
کی دعوت دی اور فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ
کی دعوت دی ۔ آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیصل آباد ذمہ دار
محمد منیب عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)