عرس داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر جامع مسجد اقصی لاہور میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی اور آپ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ نگران مجلس محمدحاجی حنیف عطاری،پنجاب صوبائی ذمہ دار سید عمیر ہاشمی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں (محمد خالد محمود عطاری پاکستان جسمانی معذور افراد ذمہ دار،قاری خالد عطاری پنجاب نابینا افراد ذمہ دار، پاکستان اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور محمد علی عطاری اسپیشل پرسنز بیرون ملک ذمہ دار) نے بھی شرکت کی۔ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ : ترجمۂ کنزالایمان: بیشک تمہیں رسولُ الله کی پیروی بہتر ہے۔

قرآن کی صدائے دلنواز سے اتباع واطاعت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے مطالعہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے کیونکہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل پیرا ہوئے بغیر زندگی سنور نہیں سکتی ۔زندگی کے نکھار اور خوبصورتی میں حسن اسی وقت آتا ہے جب رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقوش پا کو خضرراہ بنایا جائے۔حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت ، آپ کی حیات مبارکہ ، آپ کی زندگی کے ابتدائی ایام، آپ علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی بود و باش، ایام جوانی، دور نبوت ورسالت ، مکی زندگی کے شب وروز، نبوت کی ذمہ داریاں ، تبلیغی فرائض ، رؤوسائے قریش کےظلم وستم کے سامنے صبر واستقامت کی لازوال مثالیں ، ہجرت مدینہ، نئی ریاست کا قیام، اسلوب ریاست وحکومت، غزوات، فتوحات ، نئی آبادکاریاں ،سفارتی تعلقات، افواج کا قیام وبقا،میدان جنگ کی صف بندیاں، پھر عائلی زندگی، خانگی زندگی ، معاشرتی رہن سہن المختصر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زندگی کے ہر پہلو کےمطالعہ کےلئے مستند علمی مواد کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔اس سلسلے میں بہت سے سیرت نگار علما نے قلم اٹھایا اور سیرت رسول عربی پر بیشمار کتابیں لکھیں اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتارہے گا ۔بقول شاعر:

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا

جوں جوں انفارمیشن ٹیکنولوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے علمی میدان میں اپنے پنجے گاڑے تب سے ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کی افادیت ومقبولیت بڑھنے لگی جس کی وجہ سے اس جدت نے بہت سارے علمی کام کو اپنی بساط میں لپیٹ لیا ۔ دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی نے اس رونماہونے والی تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دعوت اسلامی کے علمی اور تنظیمی کام کو ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پوری دنیا میں عام کرنے کےلئے بہت سارے پروجیکٹس پر کام شروع کیا ۔ جس میں سے ایک پروجیکٹ حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مستند علمی کام کی Digitalization کے ذریعے تشہیر کرنا تھا ۔چنانچہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت ، آپ کے خاندان اعلی کا شجرہ شریف، عرب کی معاشرتی وتمدنی زندگی میں برپاہونے والا مدنی انقلاب اور دور نبوت ورسالت میں وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات پر مشتمل ایک ویب سائٹ Develop کی۔اس Web Site کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ اس میں سیرت رسول عربی کے تمام ادوار کو ترتیب وار ذکر کیاگیا ہے ۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے معجزات اور فضائل پر علمی ذخیرہ کتب اور ویڈیو آڈیو بیانات وغیرہ بھی میسر ہیں۔

About Holy Prophet Muhammad صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

سیرت رسول محتشم کی ضیاء بار کرنوں سے منور ایک جامع ویب سائٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی طرف سے عاشقان رسول کےلئے وہ علمی تحفہ ہے جس میں حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مختلف علمی موضوعات جگمگارہے ہیں۔اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے ، اپنےمشورے سے آگاہ کیجئے اور پسند یدگی کا اظہار دوسروں کے ساتھ شیئر کرکے کیجئے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی


دعوتِ اسلامی کےتحت    15ستمبر2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ رابطہ اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کے مدنی پھولوں پر آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ نگران اسلامی بہنوں کو اس شعبے کی اہمیت بیان کی نیز شعبے کا ماہانہ مدنی مشورہ لینے ، تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کوبڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    14ستمبر2022ء بروز بدھ راولپنڈی ڈسٹرکٹ اور اسلام آباد سٹی کے 4 جامعات المدینہ کی درس ِ نظامی اور فیضان شریعت کورس کی فار غ التحصیل 129 طالبات کی ردا پوشی ہوئی۔ان اجتماعات میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داران، ناظمات، معلمات، مفتشات اور سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے یوم عرس اُم عطار اور ردا پوشی اجتماع کے موقع پر جامعۃ المدینہ فار گرلز فیضان عطار راولپنڈی کی اسلامی بہنوں کی ردا پوشی کی جبکہ دیگر مقامات پر مبلغات دعوتِ اسلامی نے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مشغول رہنے کا ذہن دیا نیز اُم عطار کو ایصال ثواب کیا اور سیلاب زدگان کے حوالے سے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تحت یو سی پی آئی بی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی سے بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا ، اس میں ان کے اہداف کا فالو اپ کیا نیز وہاں دینی کام کرنے کے حوالے سے ان کو تربیتی نکات بتائے۔


19 ستمبر 2022ء کو  دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں سرکاری ڈویژن ذمہ داران اور شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں نگران مجلس محمد اسماعیل عطاری نے ذمہ داران کی خودکفالت ، ڈیٹاانٹری ، ربیع النور کے اجتماعات ، شخصیات کی فیضان مدینہ وزٹنگ، بروقت کارکردگی انٹر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دیگر دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔

اس کے علاوہ شعبہ جدول ندیم عطاری نے ذمہ داران کو جدول ایپ استعمال کرنا سکھایا اور ان کے مسائل پر گفتگو کی نیز شعبہ کارکردگی کے وقار عطاری نے کارکردگی ایپ استعمال کرنا بھی سکھایا جس پر ذمہ داران نے بھرپور ساتھ دینے کی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:محسن عطاری ،فیصل آباد سرکاری ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران لاہور ڈویژن مشاورت حاجی یعفور رضا عطاری نے بحریہ ٹاؤن لاہور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکن شوری نے ذمہ داران کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شخصیات کو لانے، وزٹ کرانے ، دعوت اسلامی اور دیگر دینی کاموں کا تعارف کروانے کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کے مدنی پھول دیئے نیز آئندہ کاموں کے اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میںمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا ، اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران لاہور ڈویژن مشاورت حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر شرکا نے شرکت کرنے کی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


17،18،19 ستمبر 2022 ء بروز ہفتہ ، اتوار، پیر تحصیل ہارون آباد علاقہ چک نور سر فیضانِ مدینہ  میں تین دن کا روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں بہاولپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ذمہ دار عبد الرؤف عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ نیز احتیاطیں بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی ، آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


11،12،13،ستمبر 2022ء بروز اتوار ، پیر، منگل کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تین دن کا استخارہ کورس ہوا جس میں صوبہ ٔپنجاب سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ذمہ دار سید محمد یاسر عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی استخارہ کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس میں طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی ، آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ، یہ مدنی مشورہ نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری  اور پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری نے لیا جس میں شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کام کے اہداف طے کئے ۔

اس مدنی مشورے میں محمد خالد محمود عطاری پاکستان جسمانی معذور افراد ذمہ دار،قاری خالد عطاری پنجاب نابینا افراد ذمہ دار ،پاکستان اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور محمد علی عطاری اسپیشل پرسنز بیرون ملک ذمہ دار نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )