نیوزی لینڈ شہر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 9 اگست 2023ء  بروز بدھ نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا۔

نگران اسلامی بہن نے نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا نیز شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی کارکردگی، اس کے بستوں، جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ (Auckland)اور پامسٹرن نارتھ (Palmerston North) میں مزید دینی کام کس انداز میں بڑھائیں اس پر کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نگران اسلامی بہن نے پامسٹرن نارتھ (Palmerston North) کی ایک خاص کمیونیٹی میں دینی کام کرنے ، مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے اور ان کی کلاسوں میں تقرری کے حوالے سے مشاورت کی۔