بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی ذہن سازی کرنے کے لئے 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ کینٹربری کونسل کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ کینٹربری کونسل اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کینٹربری کونسل نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور گھر درس کے اہداف کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔