علمِ دین وہ روشنی ہے جو دل و دماغ کو منور کرتی ہے اور جہالت و بے عملی کے اندھیروں کو ختم کرتی ہے۔ دعوتِ اسلامی نے اِسی مقصد کے لئے مختلف تعلیمی و تحقیقی ادارے قائم کئے ہیں جن میں ”اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ)“ ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

یہ ادارہ 1422ھ مطابق 2001ء میں قائم ہوا اور ابتدا ہی سے کتب و رسائل کے ذریعے نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعتِ علمِ شریعت کے مشن پر گامزن ہے۔

اس شعبے نے اب تک مختلف موضوعات پر سینکڑوں کتب و رسائل عمدہ اور آسان انداز میں تحریر کرکے امت کو دیئے ہیں جن سے عام مسلمانوں کے ساتھ علمائے اسلام بھی مستفید ہورہے ہیں۔

اس شعبے کی ماہِ جولائی 2025ء میں 10 کتب و رسائل شائع ہوکر منظر عام پر آئیں جبکہ چار مزید کتب و رسائل اپنے تمام مراحل سے گزر کر مکتبۃ المدینہ کے پاس پرنٹنگ پر موجود ہیں جو ان شاء اللہ جلد ہی چھپ کر قارئین کے ہاتھوں میں ہونگے۔

ان کتب و رسائل کے نام ملاحظہ کیجئے:

جولائی 2025ء میں مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتب و رسائل کے نام

01

امیر اہلسنت کے بڑے بھائی

02

روحانی و طبّی علاج

03

شکر کی برکتیں

04

تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط:6)

05

امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا سفرِ مدینہ(1980)

06

التوضیح فی حل غوامض التنقیح مع حاشیۃ التلمیح

07

وقف کے شرعی مسائل

08

سنن ابی داؤد (نصاب برائے طالبات)

09

سنن ترمذی (نصاب برائے طلباء)

10

اجابۃ السائلین عن عقائد المسلمین

جولائی 2025ء میں چھپنے کے لیے جانے والی کتب

01

جنّتی خواتین

02

تعلیماتِ قراٰن (حصہ4)

03

محبتِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

04

اربعینِ عطار(قسط:3)