.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 20
ستمبر 2022ء بروز منگل ناظم آباد کی فیضانِ حسان مسجد میں
کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکنِ شعبہ کفن دفن) نے غسلِ میت کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ
اور تدفین کورس کرنے کی اہمیت بتائی نیز
وہاں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
.jpeg)
شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 ستمبر 2022ء بروز منگل ناظم آباد باورچی محلہ کےعاشقانِ
رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکنِ شعبہ کفن دفن) نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کورس کرنے کی اہمیت بتائی نیز غسلِ میت
دینے کے حوالے سے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دربار عالیہ نقشبندیہ
مجددیہ نوابیہ معصومیہ میں ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں موہری شریف
کھاریاں ڈسٹرکٹ میں واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ
معصومیہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
نے مزار شریف کی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور مزار شریف میں ہونے
والے عرس کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری
)

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ممتاز کالونی حیدر آباد میں
قائم مدرسۃالمدینہ برائے نابینا کا وزٹ کیا
جہاں انہوں نے ناظمِ مدرسۃالمدینہ احمد رضا عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے مدرسۃالمدینہ میں نابینا بچوں کے داخلے کروانے کے حوالے سے مشاورت کی
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں
نابینا بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شیخوپورہ روڑ میں واقع ادارہ
مرکز بحالی معذوراں کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات فیصل آباد کے ایڈ منسٹر یٹر
ڈاکٹر عارف شریف سے ہوئی۔
دورانِ ملاقات اسلامی
بھائیوں نے ایڈ منسٹر یٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے تنظیم اللسان اسپیشل ایجوکیشن کالج نڑوالا چوک فیصل آباد میں کالج پرنسپل
ڈاکٹر افتخار، ٹیچرز اور پروفیسرز سے ملاقات کی نیز ذمہ داران نے معذور
افراد کی سہولیات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
صراط الجنان موبائل ایپلی کیشن میں سندھی ترجمہ اور 12 قاری حضرات کی آواز میں تلاوت کا فیچر ایڈ کردیا گیا

عرسِ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ
اللہ علیہ کے پر مسرت موقع پر صرا ط الجنان موبائل ایپلی کیشن میں آپ ملاحظہ
کرسکیں گے۔
• سندھی ترجمۂ کنزالعرفان۔
• دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے
شائع کردہ پین قرآن میں دیئے گئے 12 قاری حضرات کی مختلف آوازوں میں تلاوتِ قراٰنِ کریم سننے کا آپشن۔
ابھی گوگل پلے سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ یا
اپ ڈیٹ کیجئے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.AlQuran.Translation&hl=en&gl=US
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین
دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات کا آغاز
تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ بیان کے بعد ذکر اللہ اور رقت انگیزدعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔
بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی
کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق جامع مسجد گلزار حبیب نزد نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”اعلیٰ حضرت اور نیکی کی دعوت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے
مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، رضائے مصطفےٰ
مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد میمن، میمن نگر 5/Aکراچی
میں نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد فضیل رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان
مدینہ گلشن طفیل کالونی298 روڈ، گوجرہ میں نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد
ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری کی گئی
.jpg)
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے عزم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن ٰ حاجی محمد اظہر
عطاری نے مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں پودے لگائے۔
دورانِ شجر کاری ترکی کے نگران ڈاکٹر زوہیب
عطاری، حاجی نصر عطاری اور دیگر عاشقان رسول بھی رکن شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔اس
موقع پر سنت رسول ﷺ کو زندہ کرتے ہوئے رکنِ
شوریٰ نے خیر و برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

20 ستمبر 2022ء
بروز منگل پنجاب کے شہر للیانی ضلع قصور کی مین مارکیٹ کی
ایک دوکان میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت تدفین کورس ہوا جس میں مقامی
تاجران نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے
کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تدفین و تلقین کا طریقہ اور چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ
اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن Muslims
Funeral کا تعارف پیش
کرتے ہوئے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو مکتبۃالمدینہ
کی مطبوعہ” تجہیز و تکفین کا طریقہ “ اور ”میت کے غسل و کفن کا طریقہ“ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود تاجران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر پتوکی میں
لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان سیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا

حالیہ بارشوں اور سیلاب
سے متأثرہ لوگوں کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں
میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس
میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول سیلاب زدگان کے لئے ضرویاتِ زندگی کا سامان، راشن
اور رقم جمع کروارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران وہ سامان سیلاب زدگان تک
پہنچا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
پاکستان کے شہر پتوکی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کےذریعے ٹرک میں لوڈ
کرواکرسیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو برانچ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز بہاولنگر کے تعمیراتی کام کا جائزہ

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کی نیو برانچ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر کے تعمیراتی کام کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
نگرانِ بہاولپور اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ بہاولنگر
کے نگران ناصر عطاری کے ہمراہ نیو برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور جلد از جلد
تعمیرات کو مکمل کرنے پر مشاورت کی۔
اس موقع پر کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ
کے سپروائز محمد وسیم عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پاکستان کے
شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
ٹیچرز اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شعبے کے
لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد رضوان عطاری مدنی نے اس مدنی مشورے میں تعلیمی اعتبار سے
گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)