پچھلے دنوں  امیدوار برائے MNA رانا تنویر حیات نے فیضان مدینہ کوٹ رادھاکشن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہیں تحصیل نگران کوٹ رادھاکشن منہال عطاری نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

رانا تنویر حیات نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے بہت اچھے تاثرات دیئے اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن جانے کی نیت بھی کی ۔ آخر میں انہیں نگران تحصیل نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف کروایا اور تحفہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحصیل کوٹ رادھا کشن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علامہ اقبال زون شعبہ پولیس کے نگران ثناء المصطفیٰ عطاری اور ٹاؤن شپ سرکل کے ذ مہ دار خواجہ سلیم عطاری نے ایس پی SP ڈاکٹر محمد رضا ، ڈی ایس پی CIA تصدق حسین کھوکھر ، ڈی ایس پی DSP ڈولفن فراز احمد سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ تمام شخصیات کونماز جمعہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ادا کرنے اور وزٹ کرنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کی۔(رپورٹ: سید مقصود شاہ عطاری ڈسٹرکٹ لاہور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹری آفس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حنیف چنا،اختر عنایت بخاری،اڈیشنل سیکریٹری کالج غلام مرتضیٰ،سینئر چیف انوائر منٹ سلیم جلبانی،سیکشن آفسر محمد ندیم سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات سیکریٹری ایس اینڈ جی۔اے۔ڈی سے کمیٹی روم میں محفل میلاد کرانے کی درخواست کی جس پر انہوں اظہار مسرت کیانیز سیکریٹری اسپورٹس نے شجرکاری کا آخری پروگرام کرانے کا دن فائنل کیا اور دیگر افسران کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21ستمبر 2022ءکو ایم پی اے غلام جیلانی  سے استقبال ربیع الاول کے اجتماع کے حوالے سے اجتماع گاہ کے فیڈر ایکزیمشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ۔

اس موقع پر ایم پی اے غلام جیلانی صاحب کو اجتماع گاہ کا وزٹ کروایا گیا ایم پی اے صاحب نے اجتماع گاہ کی لائٹنگ پینل سے 15پول اپنی طرف سے لگانے کی نیت کا اظہار کیا نیز ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ڈپٹی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی یونس خان نے بھی ایم پی اے صاحب کے ساتھ وزٹ کیا اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 ستمبر 2022ء کو  استقبال ربیع الاوّل اجتماع کورنگی کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور اجتماع کی سیکورٹی، بی ڈی اور واک تھرو گیٹ کے حوالے سے کلام ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے اجتماع کے لئے این او سی حاصل کی اور ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی ربیع الاول کے حوالے سے میٹنگ اٹینٹ کی جس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد علی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر وسیم سومرو ،چاروں ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نیز تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ میٹنگ نے بھی شرکت کی۔ استقبال ربیع الاول کے اجتماع اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے اجتماعات کے انتظامات وسیکیورٹی کے حوالے سے کلام کیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 ستمبر  2022ء بروز جمعرات ہوم سیکریٹری کی ہدایت پر اسپیشل ہوم سیکریٹری عدنان ارشد کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارحاجی یعقوب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی کی شخصیات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی نیز اسپیشل سیکریٹری نے اس پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی سیکریٹری نوید آرائیں کو ہدایات جاری کیں۔ آخر میں ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی گئی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6اکتوبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر بنگلہ دیشBangladeshروانہ ہونگے۔

جانشینِ امیر اہل عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں بنگلہ دیش میں ہونے والے مرکزی اجتماعِ میلاد میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے شیڈول میں دینی کاموں کا جائزہ لینا، ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات کرنا اور مدنی مراکز، مساجد و مدارس کا وزٹ کرنا شامل ہے۔ 


عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر  ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

مدنی مذاکرے میں شیخ امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ متحدہ عرب امارات سے براہ راست عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


سرکارِ دوعالم ﷺ کی حمد و ثنا بیان کرنے والے اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ کے 104 ویں عرس کے موقع پر22 ستمبر 2022ء بمطابق 25 صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو اعلیٰ حضرت کی سیرتِ طیبہ نیز آپ رحمۃاللہ علیہ کے آبا ؤ اجداد اور خلفا کے بارے میں بتاتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو آقا کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً) پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰےﷺ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً)پڑھ یا سن لے اُسے سنتوں پر چلنےکی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے آخری نبی ﷺ کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے گاؤں ساہو چک شریف میں واقع حضرت صوفی اللہ رکھا شاہ نقشبندی علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر صوفی احسان الہی نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن ہوا۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کی دینی خدمات سمیت آپ رحمۃاللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)