
22
ستمبر 2022ء کو رضائے مصطفی مسجد کے ہفتہ
وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار شاہد عطاری نے کی۔ آخر میں سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
آفندی
ٹاؤن حیدر آباد فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ

دعوت
ا سلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن حیدر آباد فیضان مدینہ میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ عابد عطاری نے
دینی
کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں نابینا افراد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں غلام
مصطفی عطاری نے ڈویژن ڈیف ذمہ دار ارسلان
عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدا
زاں تحصیل لالیاں میں گونگے بہرے اسپیشل کے ڈیف کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
سنتیں اور آداب بتائی گئیں نیز نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری کے شیڈول کے
حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔(رپورٹ:
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تحصیل
جنڈ میں اسپیشل پرسنز کے اسکول میں سیکھنے سیکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں بدر عطاری نے بچوں کو ماں باپ کا ادب کرنے اور روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے
سے متعلق سیکھایا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میرپورخاص تحصیل میرواہ کے فیضان مدینہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران حافظ زین عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو جشن ولادت کے اجتماعات کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز بارہویں کے 12 مدنی مذاکروں میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر کومیلا، جگناتھ پور بنگلہ دیش
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 ستمبر 2022ء بروز
جمعہ بنگلہ دیش کے شہر کومیلا، جگناتھ پور
میں موجود حضرت سید کرم شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف کے احاطے میں محفلِ نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے
” سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے،
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں
ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی لگائے
گئے۔
کورنگی کراچی میں دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان اجتماع، ہزاروں عاشقانِ رسول کی
اجتماع میں شرکت

25 ستمبر2022ء کی شب ”دعوتِ اسلامی“ کی جانب سے ”کورنگی
نمبر ساڑھے تین عید گاہ گراؤنڈ“ میں ”عظیم
الشان اجتماعِ استقبالِ ربیع الاول“ منعقد ہوا۔ اجتماع گاہ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے
آئے ہوئے ”ہزاروں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول“ نے شرکت کی۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد
نعت خوان اسلامی بھائیوں نے بارہویں شریف کے کلام پڑھے۔
اجتماعِ پاک میں خصوصی بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شانِ مصطفیٰ ﷺ
کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے نبیِ پاک ﷺ کے ذکر کوایسا بلند فرمایا ہے کہ چاہے اذان ہویا اقامت، تشہد ہو یا خطبہ، اللہ
نے اپنے ذکر کے ساتھ اپنے نبی کے ذکر کو بھی جوڑ دیا ہے۔
انہوں نے قرآنِ پاک
سے شانِ مصطفیٰ ﷺ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
سورۂ بقرہ میں ہے: آپ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )سے جنگ خدا سے جنگ ہے، سورۂ نساء میں ہے :رسول خدا کی اطاعت خدا کی اطاعت ہے،
سورۂ نساء میں ہے :آپ کی نافرمانی خدا کی
نافرمانی ہے، سورۂ انفال میں ہے آپ کی مخالفت خدا کی مخالفت ہے، سورۂ نساء میں
ہے: آپ کی طرف بلانا خدا کی طرف بلانا ہے، سورۂ نساء میں ہے: آپ کی طرف ہجرت خدا
کی طرف ہجرت ہے ، سورۂ نساء میں ہے:آپ پر ایمان لانا خدا پر ایمان لانے کی طرح
ضروری ہے، سورۂ مائد ہ میں ہے: آپ سے مقابلہ خدا سے مقابلہ ہے، سورۂ مائد ہ میں
ہے:آپ سے دوستی خدا سے دوستی ہے،سورۂ انفال میں ارشاد ہوا ہے: آپ سے منہ پھیرنا
خدا سے منہ پھیرنا ہے، سورۂ انفال میں ہے:آپ کے بلانے پر حاضر ہونا خدا کے بلانے
پر حاضر ہونا ہے، سورۂ انفال میں ہے:آپ سے خیانت خدا سے خیانت ہے، سورۂ توبہ میں
ہے: آپ کی طرف سے کسی شئی سے براءت کا اظہار اللہ پاک کی طرف سے براءت کا اظہار
ہے، سورۂ توبہ میں ہے: آپ سے معاہدہ خدا سے معاہدہ ہے، سورۂ توبہ میں ہے: آپ کی محبت خدا کی محبت ہے، سورۂ توبہ میں
ہے:آپ کی عطا خدا کی عطا ہے، آپ کا فضل و کرم خدا کا فضل و کرم ہے، سورۂ توبہ میں
ہے:آپ کی رضا خدا کی رضا ہے، آپ کو راضی کرنا خدا کو راضی کرنا ہے۔ سورۂ توبہ میں
ہے:آپ کا کسی کو غنی کرنا خدا کا غنی کرنا ہے، سورۂ توبہ میں ہے:آپ سے جھوٹ بولنا
خدا سے جھوٹ بولنے کی طرح ہے، سورۂ توبہ میں ہے: آپ کی خیرخواہی خدائے پاک کی خیرخواہی ہے، سورۂ نور میں ہے:آپ کی طرف
بلانا خدا کی طرف بلانا ہے ، سورۂ احزاب میں ہے:آپ کا وعدہ خدا کا وعدہ ہے، سورۂ احزاب میں ہے:آپ کی رضا چاہنا خدا کی رضا چاہنا ہے،
سورۂ احزاب میں ہے:آپ کا فیصلہ خدا کا
فیصلہ ہے، سورۂ احزاب میں ہے:آپ کو ایذادینا
خدا کو ایذا دیناہے، سورۂ حجرات میں ہے:
آپ پر پیش قدمی خدا پر پیش قدمی ہے، سورۂ حشر میں ہے:آپ
کی مدد خدا کی مدد ہے۔
نگرانِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو بارہویں کے مہینے میں خوب چراغاں کرنے، جلوسوں میں شرکت
کرنے ، اپنے گھروں پر جھنڈے لگانے ، نمازوں کا اہتمام کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
دورانِ
اجتماع شیخِ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ویڈیو
پیغام بھی چلایا گیا جو انہوں نے کورنگی اجتماع کے لئے خصوصی طور پر جاری فرمایا
تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں امیر اہل سنت نے فرمایا : ہم سب کو حقوق عامہ کا خیال رکھنا ہے، اس طرح
کی کوئی محفل یا اجتماع نہ کیا جائے جس سے
لوگوں کے راستے تنگ ہوں اور انہیں تکلیف
کا سامنا کرنا پڑے، نہ اتنا ساؤنڈ رکھیں کہ لوگ آزمائش میں آئیں، جشن ولادت لوگوں کو تکلیف دینے نہیں آتا بلکہ یہ تو
دلوں میں راحت پہنچانے آتا ہے۔
بانیِ
دعوتِ اسلامی نے مزید کہا کہ بارہویں
شریف سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر بھی منائی
جائے، ان کے گھروں میں جھنڈے لگائے جائیں، ہم نے کوشش
کرکے ان تک بارہویں کی نیاز بھی پہنچانی
ہے۔
نگرانِ شوریٰ نے کورنگی
کےذمہ داران کوبڑے پیمانے پر کامیاب اجتماع
منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور بھرپور تعاون کرنے پر انتظامیہ، کراچی پولیس،سندھ
رینجرز اور ڈسٹرکٹ کورنگی ایڈمنسٹریشن کا
شکریہ ادا کیا۔
اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے رقت انگیز دعا کروائی
جبکہ بارگاہِ رسالتِ مآب میں صلوٰۃ وسلام
کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری ، ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، اراکینِ شوریٰ حاجی
امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری،حاجی فضیل عطاری ، مولانا
حاجی عقیل عطاری مدنی ،حاجی اطہر عطاری، حاجی رفیع الشان عطاری ،45 ممالک سے کراچی آئے ہوئے سینکڑوں عاشقانِ رسول و
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ کورنگی نمبر ساڑھے تین کے اِسی عید گاہ گراؤنڈ میں پہلے دعوتِ اسلامی کا تین دن کا اجتما ع ہوتا
تھا اور اب سالوں بعد اسی مقام پر دعوتِ
اسلامی کی جانب سے دوبارہ سے بڑے پیمانے پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 16 ستمبر2022ء کو حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات،
ڈویژن تا ٹاؤن 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبے کے
متفرق دینی کا موں کا فالو اپ کیا نیز جلد ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے اور درجہ جائزہ مفتشہ
بناکر تفتیشی نظام مضبوط بنانے، تقرری مکمل کرنے نیز نئے
مدارس اور کورسز کے آغاز کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ گلی گلی مدرستہ المدینہ کھولنے کا ذہن بھی دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
افریقی
ملکوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2022ء افریقی ملکوں میں دینی
کام بڑھانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساؤدرن ، ویسٹ
اور سینٹر ل افریقہ کی ریجن نگران جبکہ نائیجریا
، کینیا، ماریشس ، موزمبیق کی ملک نگران اس کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز ، جامعۃ المدینہ
اور فیضانِ اسلام کی عالمی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے افریقی ملکوں میں زیادہ سے زیادہ جامعۃ المدینہ کھولنے، نیو
مسلم میں دینی کام کرنے اور
ان کو باقاعدہ ناظرہ
کورس کروانے کا ذہن دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور
گلی گلی مدرسۃ المدینہ میں اضافہ بھی ہو۔

16ستمبر2022
ء بروز جمعۃ المبارک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ قاعدہ
ناظرہ کورسز کے تحت تکمیل قرآن کرنے والی 36 طالبات کے لئے حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں تقسیم اسناد
اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔
٭ اس اجتماع میں مختلف شہروں حیدرآباد ،کوٹری، لطیف آباد، ٹنڈو محمد جام،
دادو اور جامشورو کی تقریبا 80 اسلامی بہنو ں سمیت عالمی وپاک شعبہ ذمہ دار ، حیدرآباد کی ڈویژن تا ٹاؤن سطح کی نگران و مشاورتوں کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
٭ آغاز
تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں عالمی
مجلسِ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’تعلیم قرآن عام کرنے اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں بیش بہار تربیت کے مدنی پھول دیئے اس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں عالمی و پاک مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ذریعے طالبات کو اسناد پیش کئیں گئیں۔
٭اسی طرح اچھی کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کو بھی
حوصلہ افزائی کے طور پر تحائف دیئے گئے۔
٭سند
حاصل کرنے والی طالبات نے مزید مدرسات تیارکرکے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی
مدرسہ کھلوانے اور قاعدہ ناظرہ کورسز کروانے کا ہدف بھی لیا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری
نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ شعیب محمودسے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ثوبان عطاری
نے آفیسر سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر آفیسر نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ پروفیشنل
ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے آفیسر شعیب محمود کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد
میں میٹنگ، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی شرکت
.jpeg)
انتظامات و استقبالِ ماہِ
ربیع الاوّل کے سلسلے میں 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران،
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرکاشف رضا اعوان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد عمر
یوسف اور ایم این اے میاں فرخ حبیب کے بھائی کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 108میاں محمد
نبیل کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں فیصل آباد سٹی کی سرکاری بلڈنگوں پر لائٹنگ اور سرکاری دفاتر میں محافلِ میلاد النبی ﷺ منعقدکرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسی طرح آفیسرز نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ میلاد نیز 12 ربیع الاول کے
جلوسِ میلاد کی مکمل سیکیورٹی کے حوالے سے
گفتگو کی۔