عارف والہ شہر میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت  کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے، نیکی کے کام کرنے، دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز) میں داخلہ دلوانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر شرکائے حلقہ کو موئے مبارک صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت بھی کروائی گئی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)