دعوت  اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور تحصیل ذمہ دار اعجاز بابر عطاری کی مہتمم جامعہ اسلامیہ سرائے عالمگیر مفتی فاروق بندیالوی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عاشقان رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق بھی بتایا۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 ستمبر2022 ء بروز پیر  کراچی سٹی شعبہ مزارات اولیاء کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد حسن عطاری اور ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران کورنگی محمد عرفان عطاری بابا نےمزارات اولیاء پر دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور بروقت اس کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔اس کے بعد حضرت سیدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور زائرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔( رپورٹ شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


24 ستمبر  2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اور پیر فیضانِ مدینہ پرانہ خانیوال میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ملتان سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

عبد الرؤوف عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ بیان کیں نیز ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ: سمیر علی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26،25،24ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اورپیر فیضانِ مدینہ منکیرہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سرگودھا سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی گئی، دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کئی گئیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ معلومات بیان کئی گئیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیااور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا گیا۔(رپوٹ: سمیر علی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اِسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اپنے اوصاف اورمساعی جمیلہ کی بدولت دین اسلام کی ایسی خدمت  کی کہ آج بھی ان کے نقوش واضح طور پر محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ امام اہل سنت ،اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی تحریر، تقریر اور کردار کے ذریعے ملت کی رہنمائی کی اور مشرق و مغرب کواپنا گرویدہ بنایا۔

22ستمبر 2022ءبروزجمعرات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں عرس اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پریوم رضا منایا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔یوم رضا کی مناسبت سے انٹرکیمپس میں مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔ان میں طلبہ کے درمیان حسن ِ قرأت ، نعت رسول ﷺ، بیان اور معلومات اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مقابلے ہوئے۔ ان بیانات میں طلبہ نے اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ بعدازاں کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی (ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار) کی مولانا پیر سیّد مزمل عمرکاظمی قادری صاحب (خطیب منڈی بہاؤالدین) سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار نے مولانا پیر سیّد مزمل عمرکاظمی قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کےگاؤں دھول رانجھا ضلع منڈی بہاؤالدین میں ذمہ داران نے جامعہ صدیقیہ رضویہ نوریہ للبنین و للبنات کے مہتمم مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں لوگوں کو حافظِ قراٰن، عالمِ باعمل اور مفتیِ اسلام بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی صاحب (مہتمم جامعہ سلیمانیہ رضویہ مانگٹ شریف ) اور مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری صاحب (سینئر مدرس جامعہ سلیمانیہ رضویہ مانگٹ شریف) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دارالافتاء اہلسنت ایپ اور مواقیت الصلاۃ ایپ کے بارے میں آگاہی دی نیز عاشقانِ رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق بتایا۔بعدازاں صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی صاحب اور اور مولانا محمد عرفان حیدر ظہوری صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے کراچی کے تمام سپروائزر کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران، معاونین اور گھریلو صدقہ بکس کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے شعبے کو اونر شپ کی طرح چلانا ہے۔مزید رکنِ شوریٰ نے ڈونیشن سیل ذمہ داران کے ساتھ مل کر ماہانہ اور ہفتہ وار ڈونر بنانے نیز ان کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر کراچی سٹی کے رکن حاجی سیّد شفیق الرحمٰن عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ارشد ہارون عطاری کراچی سٹی معاون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں لودہراں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ضلعی میلاد کمیٹی کاسالانہ مشاورتی اجلاس (ادارہ نورالاسلام زیر سرپرستی پیر ریاض الدین ثانوی ) میں شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکاء سے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر امیدوار ایم ۔پی ۔اے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال ، سابق سٹی ناظم وشہید کانجو گروپ حاجی ملک غلام نازک آرائیں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس) 


ربیع الاول کی آمد اور جلوس میلاد کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ داران پاکستان کے شہر چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آفس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ  محمد فاروق رشید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، ایڈیشنل کمشنر جنرل الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنربھوآنہ مہتاب احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بلال بن عبدالحفیظ، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کامران اشرف، ڈی ایس پی سٹی فضل عباس ہرل اور دیگر افسران سے ملاقات کی جس میں جلوس میلاد کے اجتماعات و راستوں کی صفائی ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ: اویس رضاعطاری ، عبدالحفیظ عطاری ڈسٹرکٹ چنیوٹ / ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس) 


دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ  مساجد بنانے، انہیں آباد کرنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کوشش کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مسجدیں قائم کی جا چکی ہیں اور لاکھوں لوگ گناہوں بھری زندگی سے توبہ کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

22 ستمبر 2022ء بمطابق 25 صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر پاکستان کے شہر ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں دعوتِ اسلامی کے تحت5 مرلے کی زمین پر ”جامع مسجد فیضانِ اعلیٰ حضرت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار گوجرانوالہ مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے ”مسجد کی تعمیرات کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اہلِ محلہ کے کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)