دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام 26/27 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دو دن کا ”فرض علوم کورس“ منعقد ہوا جس میں آئی ٹی ایکسپرٹ، انجینئرز، سول انجینئرز اور مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرض علوم کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ علمِ دین سیکھنے کابھی ذہن دیا۔

دورانِ کورس دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام، نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔ کورس میں پروفیشنلز کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کی شرائط و فرائض، وضو /غسل کے احکام، تیمم کے مسائل اور دیگر ضروریات دین کے بارے معلومات فراہم کی گئیں۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت)