علمِ دین سیکھنے سکھانے کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ وادیِ جہلم چھٹیاں، کشمیر میں پہنچا
جہاں اُن کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مختلف دینی
ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا۔
مدنی قافلے میں موجود اسلامی بھائیوں سمیت علاقے
کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک نشست منعقد ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے رکن سیّد مقصود
شاہ عطاری نے حاضرین کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرات
میں مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے گجرات
میں مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ
آستانہ عالیہ باؤلی شریف )، مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ) اور مفتی حامد محمود چشتی صاحب (مہتمم جامعہ رباطیہ للبنات) سے ملاقاتیں
کیں۔
دورانِ
گفتگو ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون
ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایااور مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر نیز شعبہ مدنی کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں ذمہ دا ر اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سبی
ڈویژن بلوچستان میں مدنی مشورہ اور حکیم
ظفراللہ قادری صاحب سے ملاقات
رابطہ
برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت سبی
ڈویژن بلوچستان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے صوبائی ذمہ
دار حکیم عظیم عطاری کے ساتھ ڈویژن ذمہ داران کی دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں
ذمہ داران نے مولانا حکیم ظفراللہ قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے متعلق بتایا ۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ڈویژن سبی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی ہربل ڈیپارٹمنٹ کے تحت مانسہرہ کے
پی کے میں مقامی
ذمہ داران نے کشتہ سازی یونیفکیشن کے موضوع
پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔
سیمینار
میں ذمہ دارا سلامی بھائی نے اطبا کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ مانسہرہ میں وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر اطبا نے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حکیم
نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ ہربل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارحکیم
محمد حسان عطاری نے صوبہ بلوچستان ڈویژن
کوئٹہ کا دورہ کیا۔
دورانِ سفر حکیم محمد حسان عطاری نے ممبر نیشنل کونسل فار طب کے چیئرمین رجسٹریشن
پروفیسر حکیم عارفین سعید، مرکزی نائب صدر وفاق اطبا پاکستان وائس پرنسپل پروفیسر جعفر عباسی، پروفیسر
صالح،سابقہ ممبر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم اکرامُ اللہ سمیت مزید پنسار اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا جن میں حکیم محمد حسان عطاری نے شرکا
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:حکیم محمد عظیم عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ
بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں 12 ستمبر 2023ء کو شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات اجتماع میں ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور احسن انداز میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے نیک خیالات پیش کئے۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 12 ستمبر 2023ء کو اسٹار کالج لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے
اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائض ان کی تفصیل
کے ساتھ سمجھائے ۔
بعدازاں
یوسی نگران محمد عمر عطاری نے ’’نماز کی
اہمیت‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی نیز 15 ستمبر 2023 ءبروز جمعہ سے شروع ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ( رہائشی) میں
داخلے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار
شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں
مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی
تقریب منعقد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
عبدالحبیب عطاری نےمقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد
رکھا ۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کے درمیان ’’مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں مسجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کا
ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت نارووال میں قائم یوبی ایل بینک میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں بینک منیجر اکرام سمیت ان کے دیگر عملے نے شرکت کی ۔
تحصیل
ذمہ دار قاری محمد اعظم عطاری نے ’’ فیضان قرآن‘ ‘ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں شرکا کوقرآن پاک پڑھنے کے فضائل بیان کئے اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شہنام
عطاری ،معلم مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 09 ستمبر 2023ء کو وادی جہلم چکوٹھی کشمیر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری اور اقبال ٹاؤن ذمہ دارسید مقصود عطاری نے بزنس مین ادیب سے ملاقات کی ۔
دوران ِ گفتگوذمہ داران نے دعوت اسلامی کی جانب سے ملک و بیرون ممالک میں کی جانے
والی دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر سید مقصود شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چکوٹھی سری نگر روڈ
پر 5 کنال کا پلاٹ دعوت اسلامی کو مسجد
اور مدرسۃ المدینہ مکمل تعمیر کروا کر دینے
کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تہجد و سحری اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نماز
تہجد سے پہلے شعبہ نیک اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے عاشقان رسول کو تہجد
کے فضائل بیان کئے گئے۔ نمازِتہجد کے بعد دعا ہوئی پھر عاشقان رسول نے سحری کی اورپیارے
آقا صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری سنت کو ادا کرتے ہوئے پیر شریف کا
روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔
نماز
فجر سے پہلے اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جا کر صدائے مدینہ بھی لگائی (یعنی نماز فجر کے لئے لوگوں کو جگایا)۔(رپورٹ:شعبہ
اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کشمیر
کی حسین وادیاں اللہ پاک کی قدرت کے حسین نظاروں میں بھی دعوت اسلامی کا کام بڑھتا
چلا جارہا ہے۔مدنی مراکز کا قیام بچوں اور بچیوں لئے مدارس و جامعات کا آغاز جاری ہے۔
میرپور
کے پڑوسی شہر جاتلاں کے علاقے گورسیاں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک عظیم الشان خوبصورت بلڈنگ میں جامعۃُ
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیاجس کا باقاعدہ افتتاح مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
فرمایا۔افتتاحی تقریب میں کشمیر مشاورت کے
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر رکنِ شوری ٰنے ’’دینِ اسلام میں
نیک خواتین کی اہمیت اور عورت کی تربیت سے معاشرے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو اپنی بچیوں کو بھی علم دین
کے زیور سے آراستہ کرنے کی ترغیب دلائی اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے بلڈنگ کا وزٹ فرمایا اور وہاں موجود
ہالز کے نام بھی رکھے نیزرکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ مل کر امہات المومنین
کے ایصال ثواب کےلئے پودے بھی لگائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami