دارالمدینہ
،اوورسیزڈیپارٹمنٹ کے تحت دُنیا بھر کے کیمپسز میں آن لائن ٹریننگز کا سلسلہ
اپنی
اولاد کی دینی تعلیم، دینی تربیت اور دین اسلام سے اُن کی وابستگی برقرار رکھنا
والدین کی بنیادی ذمے داری ہے۔ گھر کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری اسلامک
اسکولنگ سسٹم بھی اس ذمے داری کو احسن انداز میں پورا کرتے ہیں ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان
کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی دینی
ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ نئی نسل کا دین اسلام سے تعلق مضبوط کرنے
میں دارالمدینہ انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔دارالمدینہ میں پڑھائے جانے والے
نصاب تعلیم کی مدد سے طلبہ نہ صرف اپنی دینی اقدار برقرار رکھ سکیں گے بلکہ معاشرے
میں پائی جانے والی خرابیوں سے بچتے ہوئے اسلامی طرززندگی بسر کرنے میں کامیاب
ہوسکیں گے۔
اس
وقت پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں کل 47دارالمدینہ قائم کیے جاچکے
ہیں۔امریکا،برطانیہ،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ اور نیپال میں ان ممالک کے اداروں سے
اجازت اور لائسنس بھی حاصل کیا جاچکاہے۔بیرون پاکستان میں قائم دارالمدینہ کی
نگرانی دارالمدینہ اوورسیزڈیپارٹمنٹ کرتا ہے۔ان دنوں اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوورسیز
کیمپسز میں تدریسی اور غیرتدریسی عملے کے لیے دینیات اور شرعی امورکی ٹریننگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ
ٹریننگ اگلے ماہ تک جاری رہیں گی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)