26اگست 2023ء کو اورنگی ٹاؤن تھورانی گوٹھ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران سمیت تھورانی گوٹھ کے اسلامی بھائیو ں کی شرکت ہوئی ۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں ٹاؤن ذمہ دارمحمد مزمل عطاری نے ’’ایصالِ ثواب کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)