دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں 12 ستمبر 2023ء بروز منگل عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ شان و شوکت سے منایاگیا اور محافل سجاکر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و مَحبّت کا اظہار کیاگیا۔

اس موقع پرکیمپسز میں خُوب صُورت چارٹس لگائےگئے تھے جن پر فرامینِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور کلامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے منتخب اشعار شامل تھے۔

طلبہ نے تلاوتِ قرآن ونعتِ رسول پیش کی اور اپنے بیانات کے ذریعے سیرتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے مختلف پہلو اجاگر کئے جبکہ بعض طلبہ نے کلامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ بھی پڑھا۔

عرس ِاعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی خاص بات اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کوئز تھاجس میں کیمپسز کی مختلف ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔محافل کے دوران طلبہ کو پُر جوش رکھنے کے لئے یومِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے گئے۔اساتذہ نے امام ِاہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی اور تربیتی نکات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اِسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کی ایسی خدمت  کی کہ آج بھی ان کی خدمات یاد کی جاتی ہیں ۔

امام اہل سنت ،اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی تحریر، تقریر اور کردار کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی اور ایک زمانے کواپنا گرویدہ بنایا۔

11 ستمبر 2023ء بروز پیر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پرمحفل کا انعقاد کیا گیاجس میں مبلغِ دعوت اسلامی فضیل رضا عطاری نے بیان کیا اور اعلی ٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ کی علمی اور سائنسی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

مبلغ ِدعوت اسلامی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ 55مضامین میں ماہر تھے۔جدید تحقیق کے مطابق انہیں 200سے زیادہ علوم پر مہارت حاصل تھی ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے بعض ایسے موضوعات پر بھی کتابیں لکھیں جن پر اُن کے بعد آج تک کسی اور نے قلم نہیں اٹھایا۔مبلغِ دعوت اسلامی نے بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترغیب بھی دلائی ۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ رابطہ برائے تاجران  کے ذمہ داران کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان و صوبائی سطح کے اسلامی بھائیوں اور شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ساتھ ہی شعبہ جات کے سفری اخراجات (2022ء تا 2023ء)پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ گفتگو 2022ء ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اس کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اسلامی بھائی تاجران سے ملاقات کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن (چندہ) جمع کروانے کے بارے میں ترغیب دلائیں۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت یوکے مشاورت کے رکن محمد وسیم عطاری نے لندن (London) میں سابق عالمی چیمپئن پروفیشنل باکسر عامر خان سے ملاقات کی۔

محمد وسیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور خصوصاً نوجوانوں کی اصلاح میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔ عامر خان نے دعوت اسلامی کی تمام خدمات کو سراہتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی۔ باکسر عامر خان کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تحفے میں پیش کی گئی۔


صاحبِ وجۂ تخلیق کائنات، مالکِ کونین، محبوبِ خدا، تاجدارِ انبیاء، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا مہینہ ”ماہِ ربیع الاوّل “کی آمد آمد ہے۔ یوم ولادت کی خوشی میں ہر سال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس سال بھی 16 ستمبر 2023ء سے 13 ربیع الاول 1445ھ تک مدنی مذاکروں کااہتمام ہوگا جن کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا جائے گا جبکہ ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں کے ساتھ جلوس بھی نکالا جائے گا۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ میلاد کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سولات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

ان مدنی مذاکروں میں کراچی کے علاوہ وقتاً فوقتاً پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول بھی شریک ہوں گے اور عشق رسول سے اپنے قلوب کو منور کریں گے۔ تمام عاشقان رسول سے ان مدنی مذاکروں میں شریک ہوکر علمِ دین سیکھنےاور جشن ولادت منانے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضا ن آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مفتشین، معاونین، برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ داران اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبے کے رکن مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے مجلس تفتیش achievement کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ، نیو مدرس میں بہتری لانے پر کلام کیا اور شعبے کی بہتری کے لئے طلبہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے بھی مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔

دوران سیشن فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے ٹرینر علی نواز عطاری نے مدرسین کی ٹریننگ و مدرسین میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی ۔مجلس تفتیش ذمہ دار انس عطاری نے تجوید لیول 2 کے حوالے سے گفتگو کی اور ماہِ ربیع الاول کا استقبال درود شریف کی کثرت کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف نے  شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ”حسن اخلاق، غرور اور تکبر“ کے موضوع پر بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے، خوب خوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر 11 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و سرپرست اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”علم و علما کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر مبارکبار دی۔

آخر میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور سینئر اساتذۂ کرام نے مرکزی جامعۃ المدینہ اسلام آباد سے درسِ نظامی (عالم کورس) و تخصصات مکمل کرنے والے 89 علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی رہنمائی کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام  ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لینے ہوتے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران مولانا حاجی رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 ستمبر2023ء بروز پیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃُالمدینہ بوائز ملتان کے اساتذۂ کرام، ناظمین نیز فارغ التحصیل ہونے طلبا ئے کرام سمیت ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کیا گیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بیان کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے درس نظا می سے فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی جس میں ان کے سروں پر عمامہ شریف کے تاج سجائے اور ان سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 ستمبر 2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ داران کی دعوت پر لودھراں سٹی میں قائم علاقے کی مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے وفد ( پروفیسر غلام مصطفیٰ خان، حافظ محمد اکرم کانجو، رانا الطاف خان، مرزا علی، شمس خان )نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودھراں کا دورہ کیا۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نےمہمانوں کو فیضان مدینہ آنےپر ویلکم کرتے ہوئے ان کو مدنی مرکز میں موجود مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹ کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ربیع الاوّل شریف کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)