شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں علی پور سیداں ڈسٹرکٹ نارووال میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سجادہ نشین پیر سیّد کرامت علی حسین شاہ صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں سجادہ نشین نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ نارووال کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کے ہمراہ پیر سیّد طلحہ شاہ صاحب (بخاری نارووال) سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ دار ان نے مولانا شبیر الحسن قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ نارووال کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کے ہمراہ مولانا شبیر الحسن قادری صاحب (خطیب جامع مسجد جوڈیشل کمیشن نارووال) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر گفتگو کی۔

آخر میں ذمہ داران نے مولانا شبیر الحسن قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نارووال کے ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی چشتی کی مولانا پروفیسر ڈاکٹر فلک شیر فیضی صاحب (لیکچرار یونیورسٹی آف نارووال، خطیب جامع مسجد محبوب ربانی مین بازار نارووال) سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز یونیورسٹی اور کالج میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام پر گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا پروفیسر ڈاکٹر فلک شیر فیضی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ صابر عطاری نے 25 ستمبر 2022ء کو رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری کے مدنی مشورے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی اور ٹاؤن و یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اس مدنی مشورے میں بھر پور انداز سے شرکت کروانے پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر شعبے کےسٹی ذمہ دار یاسر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر 2022ء بروز جمعہ صدر ٹاؤن لائنز ایریا کی جامع مسجد مدنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں  نمازی حضرات سمیت شعبہ کفن دفن کے نگران صابر عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار دانش عطاری نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے دورانِ حلقہ اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بتائی۔

اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ و تدفین کورس کرنے اور غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں قائم مدرسۃالمدینہ بہارِ مدینہ (بوائز) میں بچوں کے لئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے اور اس کا پریکٹیکل کروایا۔اس موقع پر ناظمِ مدرسۃالمدینہ بوائز محمد جنید عطاری سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمدامین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں شاہ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شاہ فیصل ٹاؤن کراچی کی مارکیٹ میں دوکانداروں کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین قافلہ عطاری نے دوکانداروں کو 25 ستمبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے استقبالِ ماہِ میلاد کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری جہلم شہر پاکستان کے شیڈول پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دورانِ شیڈول کھائی کوٹلی جہلم میں محمد عمران اسلم منہاس بن حاجی محمد اسلم کے گھر پر آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مختلف شخصیات سے ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دورانِ تربیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو توبہ اور تجدید ِایمان کے ساتھ ساتھ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعےسلسلۂ عطاریہ قادریہ میں داخل کیا۔

بعدازاں حاضرین کے مرحومین کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا و فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات جامع مسجد  گلزار حبیب نزد نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا اور پیارے آقاﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو معطر کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میلاد منانے کا انعام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور میلاد شریف منانے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے آقا ﷺ کی آمد کی خوشیاں منانے، بازاروں اور گھروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ اپنے ظاہر کو بھی سنوارنے نیز جھوٹ اور وعدہ خلافی سمیت دیگر گناہ کے کاموں کو چھوڑنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے اجتما ع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنےاور نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اجتماع کے اختتام پر ذکر و دعا اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس اجتماعِ پاک میں جہلم ، اطراف علاقوں اور دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 19 ستمبر 2022ء کو ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں اجتماع میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند سینئر کلرک ڈی سی آفس محمد سعید سے یکم ربیع الاول سے سجاوٹ کرنے سے متعلق مشاورت کی۔

اسی طرح انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں محفل میلاد کے لئے دن کا تقرر کیا گیا نیز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوید آرائیں کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  منڈی بہاوالدین میں ڈپٹی کمشنر عثمان چیف آفیسر احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یاسین ورک،ڈی پی او نعیم سندھو سے ملاقات کی۔

چیف آفیسر سے ربیع الاول کے اجتماعات کے انتظامات کے حوالے سے کلام کیا جس کا انہوں نے پازیٹو جواب دیا اور ڈی پی او صاحب سے پولیس لائن میں اجتماع کی بات کی اس پر انہوں نے اچھے تائثرات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سے بھی ربیع الاول میں اجتماع کی بات کی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)