کھٹمنڈو، نیپال میں ملک نگران، صوبائی نگران اور
دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
کھٹمنڈو شہر، نیپال کی اسلامی بہنوں کو دینی
مسائل سکھانے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 7 ستمبر 2023ء بروز
جمعرات مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران، صوبائی نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نیپال کے دورے پر موجود
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں کھٹمنڈو میں بڑی اسلامی بہنوں اور بچیوں کے اجتماعات شروع کروانے، اجتماعات
کو برقرار رکھنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والے
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
کا آغاز کرنے پر مدنی پھول دیئے ۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے دیگر موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے اور اُن کی
حوصلہ افزائی کی۔