27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سڈنی شہر، آسٹریلیا میں دینی کام کرنے والی جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 28 Aug , 2023
1 year ago
16 اگست 2023ء بروز بدھ آسٹریلیا کے سب سے
بڑے شہر سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے
والی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کی اور سڈنی کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے عظیم الشان
اجتماع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں
مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔