پاکستان کے شہر سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اگست 2023ء بروز منگل تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سکھر کی ڈویژن تا یوسی نگران، تحصیل و ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور ملک سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے یکساں تعلقات “ کے موضوع پر بیان کیااور اور دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیتے ہوئے سافٹ ویئر انٹری، ڈیٹا منسلک کرنے، تقرریاں مکمل کرنےاور معلمات و مبلغات تیار کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔