بیرونِ ملک کی خواتین میں دینی کام کرنے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ داران کا 16 اگست 2023ء بروز بدھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران اور موزمبیق ملک نگران کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے لئے کوئی ایسی جگہ کا انتخاب کرنے کے بارے میں کلام کیا جہاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر سکیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے موزمبیق میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے تمام دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔