عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں 7 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈونیشن سیل کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


07 ستمبر 2023ء کو لاہور کینٹ کی جامع مسجد الحبیب میں وفاقی سیکرٹری داخلہ مرحوم عبداللہ خان سنبل کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور وہاں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ڈی ایس پی اشفاق سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے عبداللہ خان سمبل کے بیٹے سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔علاوہ ازیں قبرستان میں اسلامی بھائیوں نے قبر کے قریب نعت شریف پڑھی نیز مرحوم کوتلقین کی اور دعا کروائی ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوت  دینے کے سلسلے میں ڈویژن ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی نے مقامی شخصیات و دکانداروں سے ملاقاتیں کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروايا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس شخصیات و دکانداروں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈییارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


06ستمبر2023ء کو نگران مجلس فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری  مدنی نے ہیڈآفس اسٹاف کے ساتھ فیضان اسلامک اسکول جام گوٹھ ملیر کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگران مجلس نے کیمپس میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ واساتذہ کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا نیز عملے کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز فراہم کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


صوبہ بلوچستان کے میٹرو سٹی کوئٹہ پریس کلب میں  3ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی پروفیسرز ،اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کے نگران مجلس و رکنِ شوریٰ عبدالوھاب عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد فہد عطاری صوبہ بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خدمتِ دین و اشاعتِ دین کے 42 سال مکمل ہونے پر دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ فیضانِ دعوتِ اسلامی شائع کیا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی دینی، فلاحی اور نیکی کے کاموں کے بارے میں کثیر معلومات موجود ہے۔

عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرنے کے لئے جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ فیضانِ دعوتِ اسلامی پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشینِ امیر ِاہلسنت

یا اللہ کریم!جو کوئی تقریباً 40 صفحات پر مشتمل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ فیضانِ دعوتِ اسلامی کے کم سے کم 14 صفحات پڑھ یا سن لےاسے ایمان و عافیت کے ساتھ میٹھے مدینے میں موت نصیب فرما، جنت البقیع مقدر فرما اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم۔

یہ خصوصی شمارہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 05 ستمبر 2023ء کو شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ راجہ رفعت مختار سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات یعقوب عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے آئی جی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے بہت جلد فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4ستمبر2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس   کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹر کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کراچی ذمہ دار یوسف عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس و رکنِ شوریٰ سید لقمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے انداز کے متعلق بتایا نیز دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں مسجد بنانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے بہت جلد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مسجد کی جگہ لینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں نعت خواں الحاج عمران شیخ عطاری نے  فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یو کے کا دورہ کیاجہاں دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈز برطانیہ کے نگران سید عمار عطاری اور وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں نے انہیں مدنی مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس دوران اسلامی بھائیوں نے عمران شیخ عطاری کو جامعۃ المدینہ بوائز سمیت وہاں موجود دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور یوکے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 7 ستمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائےگا جن میں تلاوت و نعت شریف کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات کا اختتام اورادو وظائف، ذکر اللہ اور قت انگیز دعا پر ہوگا۔

آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 1، 2 اور 3 ستمبر2023ء کو  یوم دعوت اسلامی کے موقع پر کثیر عاشقان رسول نے مختلف مقامات پر مدنی قافلوں کا سفر اختیار کیا۔

دورانِ مدنی قافلہ ساہیوال ڈویژن میں ڈویژن ذمہ دار علی حسنین عطاری نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سمجھایا نیز نماز کا عملی طریقہ اور بہت سے نماز کے مسائل سکھائے جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید شرکا ئے مدنی قافلہ نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ علاقائی دورے کئے جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو مسجد میں ہونے والے درس و بیان میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز منگل بتاریخ 05 ستمبر 2023ء کو کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے مختلف سیاسی شخصیات (چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ، سابق ایم پی اے بلال احمد غفار، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان شکیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایسٹ )سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں نیو کراچی کار گراؤنڈ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے گراؤنڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)