پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں  قائم جامعۃ المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کا سلسلہ ہوا جس میں طالبات کی سرپرست خواتین سمیت معلمات،ناظمات اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں نے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کی۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی نیتیں کروائیں۔ آخر میں ناظمات و معلمات کا مشورہ لیا جس میں ان کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


13 ستمبر 2022ء  کو کینیا یوگینڈا تنزانیہ اور نائجیریا کی ملک نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل اینڈ ویسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں ادارتی شعبوں کے آغاز کے متعلق پلاننگ کے بارے میں بات چیت ہوئی نیز نائجیریا کی اسلامی بہن کو مدرسۃ المدینہ بالغات آن لائن شروع کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ورک مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں پاکستان طبی کانفرنس ضلع گجرات کے صدر حکیم شہباز چشتی، حکیم راجہ محمد سلیم، حکیم سیّد افتخار حسین شاہ، حکیم عبد الروف اعوان، حکیم محمد افضال خاموش، حکیم قمر حیات دھول، حکیم اسد بلال اعوان، حکیم صلاح الدین، حکیم محمد مرتضیٰ شاہ اور حکیم سیّد مظہر حسین شاہ کی آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ رابطہ برائے حکیم حکیم محمد حسان عطاری اور صوبائی زمہ دار حکیم نعیم عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں فری طبی کیمپ پر مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے ناظمین کرام کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ سرگودھا ڈویژن محمد عادل عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز پنچاب کے صوبائی ذمہ دار سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری، پاکستان بھر میں جامعۃ المدینہ بوائزکے تعلیمی ذمہ دار مولانا گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ سرگودھا ڈویژن و ناظم اعلیٰ مولانا عبد اللہ عطاری مدنی نے ناظمین کرام کی تربیت کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز کی بہتری کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی نیز آئندہ کے نئے اہداف بھی دیئے۔

بعدازاں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے جامعۃ المدینہ بوائز میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جامعۃ المدینہ بوائز کو ماڈل انداز میں اپڈیٹ کرنا ہے تاکہ جہاں ہمارے طلبۂ کرام بیماریوں سے محفوظ رہیں وہی ہمارا نظام بھی بہترین ہو۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ مدنی ناظم جامعۃ المدینہ کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نےمیٹنگ میں شریک ذمہ داران کو امت کی غم خواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری کی بھی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز امت کی غم خواری کا جذبہ رکھتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں شعبہ روحانی علاج کا مدنی مشورہ ہو اجس میں ساہیوال ڈویژن کے بستہ ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیااورامت کی غم خواری کے لئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتری کی طرف لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں بھر پور انداز سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو بڑھانےبالخصوص مدنی کورسز کروانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور روحانی علاج کے بستے لگانے کا ذہن دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک کے امام صاحبان کی دینی کاموں میں شرکت کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزدعوتِ اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ آن لائن جامعۃالمدینہ اشاعت الاسلام ملتان کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مدرسین سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور مولانا عرفان عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی معیار اور دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور فیضان سنت جلد سوم”گفتگو کے آداب“  کا مطالعہ کرنے نیز زیادہ سے زیادہ اسے تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 ستمبر 2022ء بروز بدھ فزیکل ٹرینر اور شخصیات نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران ساہیوال ڈویژن ذمہ دارمولانا محمد سرفراز عطاری مدنی نے شخصیات کو دنیا بھر میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز فیضان آن لائن اکیڈمی کے مختلف کورسز کے متعلق آگاہی دی۔علاوہ ازیں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت  فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں فیضان مدینہ کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺپڑھی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کی سیرت مبارکہ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کی دینی خدمات اور ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کے حوالے سے واقعات بیان کئے۔آخر میں فاتحہ پڑھی گئی اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا نیز نگران پاکستان مشاورت نے اپنے ہاتھوں سے اسلامی بھائیوں میں نیاز تقسیم کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے اور انہیں  دینِ اسلام کی باتوں سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہر جمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتاہے۔

اسی سلسلے میں 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات گلشن اقبال ٹاؤن خان پور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں خان پور اور اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے آئے ہوئے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں معمولات کے مطابق اجتماعِ پاک میں درود پڑھنے اور ذکر اللہ کرنے کا سلسلہ ہوا نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔مزید اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)