شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ نیو کراچی میں قائم جامع مسجد مبارک میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار ریاض عطاری، نیوکراچی ٹاؤن ذمہ دار صدیق عطاری اور یوسی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز انہیں غسل دینے والے عاشقانِ رسول کی لسٹ بنانے کا ذہن دیا۔

دورانِ گفتگو سٹی ذمہ دار نے 18 ستمبر 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور 25 ستمبر 2022ء کو رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری کے مدنی مشورے میں شرکت کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلام آبا دمیں تربیتی کورس اور نماز کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے نشست میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا پنجاب ، شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلام آباد جی 11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات جامعۃالمدینہ بوائزکے طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام نےبھی شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے اس نشست میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ضرورت و اہمیت بیان کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب، شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے اور زندگی کے تقریباً  ہر شعبےکے افراد کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

اسی سلسلے میں یکم اور2 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا ”یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اجتماع“ منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ملک بھر کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس شریک ہونگے۔

اجتماع کا دورانیہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر سے بروز اتوار نماز عصر تک ہوگا۔ اس دوران اسٹوڈنٹس مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کریں گےاس کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی طور پر جبکہ اراکین شوریٰ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی وقتاًفوقتاًسنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔


عاشقان رسول کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنے اور ان کے دلوں میں خوف خدا اور عشق رسول پیدا کرنے کے لئے دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً مختلف اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 ستمبر 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء رات 8:45 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اس اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


نماز مومن کی معراج ہے، نماز میرے آقا ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز جنت کی کنجی ہے، نماز اللہ پاک سے ہم کلام ہونے کا ذریعہ ہے، نماز تمام پریشانیوں کا حل ہے۔ حضور کریم ﷺ اور ہمارے اسلاف رات رات بھر قیام کرتےتھے،  اس کے علاوہ جب بھی کوئی مصیبت و پریشانی کا سامنا ہوتا تونماز ہی کے ذریعہ اللہ رب العزت سے مدد طلب کرتے اور رحمت الہی سے ان کی پریشانی حل ہوجاتی تھی۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین و محبین کو نماز کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ عاشقان رسول کو نماز کی مزید ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نماز سے مدد کی تین حکایاتپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، بنگلہ،پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ نماز سے مدد کی تین حکایاتپڑھ یا سن لے اُس کا دل نماز میں لگا دےاور اس کو بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


13ستمبر 2022ء بروز منگل شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ آئن لائن کی برانچ اشاعت الاسلام ملتان کے تمام اسٹاف کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور مولانا حامد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے ذہن سازی کی اور شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعدازاں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نئی کتاب ” گفتگو کے آداب“ خرید کر مطالعہ کرنے اور اسے تقسیم کرنے کےمتعلق مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 ستمبر 2022ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان آن لائن اکیڈمی اسلام آباد برانچ میں مدرسین، شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عبد الوحید اعظم عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورہ سے تعلیمی و انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

بعدازاں مدنی مشورے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نئی کتاب گفتگو کے آداب“ خرید کر مطالعہ کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2022ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی ستیانہ روڈ برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں  مدرسۃالمدینہ آن لائن فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا محمد یاسر عطاری مدنی نے اس مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اور ذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو احسن اندازمیں دینی کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت حیدرآباد میں 9 ستمبر 2022ء بروزجمعہ مدرسۃالمدینہ گرلز حورحسین آفندی ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی۔صاحبزادی عطار نے اسٹاف ، شخصیت و سرپرست اسلامی بہنوں کے درمیان ’’صبر شکر اور استاد کے کردار ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹاف وسرپرست اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز آخر میں صاحبزادی عطار نے بچیوں میں تحائف تقسیم کئے اور دعاؤں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2022ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ میں جامعۃالمدینہ آن لائن کے شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں آن لائن جامعۃالمدینہ کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ڈویژن بہاولپور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی اور بہاولپور برانچ ناظم مولانا محمد وقار یعقوب عطای مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ  میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے اگست2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 16

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 101

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 21

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 252

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد: 206

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 86