دعوتِ  اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں انفرادی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 31 اگست 2023ء کو جامع مسجد بہار مدینہ فیروز والہ لاہور میں سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی محمد مستقیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تیمم کے متعلق معلومات فراہم کیں اور نماز کا مکمل پر یکٹیکل طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز سے متعلق بتایا جبکہ 2 ستمبر 2023ء ہفتے کو یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز بدھ 30اگست 2023ء  کو شالیمار گارڈن بہادرآباد میں FGRF دعوت اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ذکی عطاری اور کراچی سٹی پلانٹیشن ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے پارک میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور ممبر رابطہ کمیٹی زاہد منصوری سمیت اراکینِ رابطہ کمیٹی این سی او سی کے ساتھ پارک میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی۔ دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کی کاوشوں پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کی ٹیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ایسٹ ڈسٹرکٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے طلبہ کے درمیان میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر آن لائن بیان فرمایا۔

دورانِ بیان حاجی امین عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کےجامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوری ٰقاری حاجی ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے کی بھر پور تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ دار ثناءُ اللہ عطاری کے ساتھ منڈی بہاؤالدین میں صاحبزادۂ حافظ پیر محمد طارق مسعود رضوی صاحب (مہتمم جامعہ بتول زہرا بنات الاسلام کدھر شریف) پیر محمدابو بکر حیدر رضوی صاحب( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ) اورصاحبزادہ ٔ پیر سید محمد قمر رضا سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ حسینیہ قمریہ تعلیم القرآن بھیکھو موڑ ) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ د اران نے علمائے کرام کو دعوت ِاسلامی کے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس میں بالخصوص کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

اس پر علما نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ بنام فیضان علم و عمل پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے گوجرانوالہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی (مہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ ) اور مولانا قاری محمد حنیف چشتی صاحب ( مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی ) سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ’’فیضان علم و عمل‘‘ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت تحصیل نگران مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے مولانا توقیر عطاری مدنی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال شاہد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مولانا شہباز عطاری مدنی نے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال شاہد کو دعوت اسلامی کے تحت اب تک کی گئی شجرکاری کے بارے میں بتایا اور انہیں آنے والے دنوں میں یوم دعوت اسلامی پر ہونےو الے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا خصوصی شمارہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر ڈویژن میں قائم جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری حاجی ایاز رضا عطاری نے شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیا اور شرکا کو یوم دعوت اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے دیئے گئے ا ہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور 12 دینی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا اور جامعۃ المدینہ بوائز میں یومِ دعوتِ اسلامی کیسے منایا جائے؟ اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت ِاسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت 30 اگست 2023 ء بروز پیر مدنی  مرکز فیضان مدینہ سکھر میں بلڈرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز کی رہائشی شخصیات نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ و صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے مسجد بنانے کے فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے، اپنی زندگی نیک کاموں میں گزارنےکا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کام،ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

علاوہ ازیں اپنی سوسائٹی کے مساجد کے پلاٹ دعوت اسلامی ٹرسٹ سے الحاق کروانے اور 2ستمبر2023ء کو ہونے والے یوم دعوت اسلامی کےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب  سے 29 اگست 2023ء کو جامع مسجد نور مصطفیٰ اگھم کوٹ وسان ڈسٹرکٹ مٹیاری سندھ میں 7دن کے فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں فیضان نماز کورس کے شرکا سمیت ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران و ذمہ داران کے علاوہ کورس کرنے والوں کے سرپرستوں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا ذہن دیا۔اختتام پر شرکائے کورس کو اسناد و تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: اظہر حسین عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)