پچھلے دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت صاحبزادہ عطار الحاج عبید رضا عطاری المدنی نے ڈیرہ الہ یار سے صحبت پور جاتے ہوئے  سیلاب متأثرین سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کی جانب سے سیلاب متأثرین کی امداد کے لئے وہاں کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے جانشین امیر اہل سنت نے سیلاب متأثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان میں رقم ، راشن اور بچوں میں جوس بسکٹ اور دیگر اشیائے ضروریات زندگی تقسیم کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار حیدرآباد سٹی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں شفٹ کے تمام اسٹاف کی میٹنگ ہوئی۔

اس دوران حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی اور برانچ ناظم ماجد حسین عطاری نے میٹنگ میں موجود اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا جبکہ اسٹاف میں دینی کاموں کے ذمہ داران کا تقرر کیا ۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور شفٹ کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹاف کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز حیدرآباد دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا ممتاز علی بروہی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے  دورہ کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز ذمہ داران نے فیضان مدینہ اور اس میں قائم شعبہ جات بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان  کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں جانشین امیر اہل سنت صاحبزادہ عطار الحاج عبید رضا عطاری المدنی نے دورہ کیا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی ، اس موقع پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے احمد رضا کنزانی کی والدہ کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر صوبائی نگران بلوچستان و دیگر ذمہ داران بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز بلوچستان  ، سبی سرکٹ ہاؤس میں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدنی حلقے کا اہتمام کیا ،جس میں شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے نگران محمد شہزاد عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی اس مدنی حلقے میں ڈپٹی سیکرٹری بلوچستان منور حسین مگسی کے چھوٹے بھائی مظہر حسین مگسی ، کیئرٹیکر سرکٹ ہاؤس میر اسلم رند ، انچارج مین اسٹور میڈیسن ڈی ایچ کیو فارمسٹ اور ڈاکٹر شبیر احمد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر لاہور اور فیصل آباد سے آئے ہوئے میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز  بلوچستان میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (APCA ) کے ضلعی صدر و سبی ڈویژن کے صدر اور محمد انور خان خجک کے بڑے بھائی عبد المجید خجک کے انتقال پر دعوت اسلامی کے ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے ملاقات و تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ستمبر 2022ء بروز پیر میرپور خاص برانچ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شفٹ مدرسین سمیت شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں شعبے کے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار مولانا عبد الوحید اعظم عطاری مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نئی کتاب ”گفتگو کے آداب“ خرید کر اُس کا مطالعہ کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کے درمیان اس کتاب کو تقسیم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ستمبر 2022ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ میں شفٹ مدرسین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن بہاولپور ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔

مزید ڈویژن ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نئی کتاب ”گفتگو کے آداب“ خرید کر اُس کا مطالعہ کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کے درمیان اس کتاب کو تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رنگ و نسل کی تفریق کئے بغیر دنیا بھر کے لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

معلومات کے مطابق پچھلے دنوں نئی آبادی نزد مزدور پلی ساہیوال کی جامع مسجد مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول، دیگر شہروں سے آئے ہوئے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آزمائشیں کیوں آتی ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو نمازوں، روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذکر و دعا کا سلسلہ ہوا جب کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔علاوہ ازیں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور:(12 ستمبر2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف جی آرایف) کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے وفد کو آیت و حدیث ختم نبوت سے متعلق خوبصورت  فریم کا تحفہ دیا۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اورایف جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ ہونے والے پکے گھروں کی تعمیر کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے جبکہ تباہ ہونے والے کچے گھروں کی تعمیر کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دعوت اسلامی کاادارہ ایف جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔

پنجاب حکومت اور ایف جی آرایف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔امداد کا صحیح حقداروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکاکرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ایف جی آر ایف کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد افضل عطاری، حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی کے محمد عمران گھیگی،عرفان عطاری اوردیگر ذمہ داران شامل تھے جبکہ راسخ الٰہی، ایم پی اے حافظ عماریاسر اور چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chaudhry-pervaiz-elahi-fgrf-delegation-meetup

دعوتِ اسلامی کے آفیشل واٹس ایپ نیوز گروپس

کیا آپ رہنا چاہتے ہیں دعوتِ اسلامی سے ہر دم اپڈیٹ!!

اگر ہاں!!! تو ابھی ہمارے ان گروپس میں سے کسی ایک گروپ کو جوائن کریں۔ ان گروپس میں روزانہ کی بنیاد پر دنیابھر سے دعوتِ اسلامی کی خاص خاص خبریں شیئر کی جائیں گی۔

گروپ نمبر 01

https://chat.whatsapp.com/GVNqWd85YTvD3Xbbvx5JXZ

گروپ نمبر 02

https://chat.whatsapp.com/CsWk9BHDgpYJ2rKa5dfO7o

گروپ نمبر 03

https://chat.whatsapp.com/GkjXzpoI0RwKcyZYcfXaWz

گروپ نمبر 04

https://chat.whatsapp.com/KvjNxullRr75TSnDwutP2s

گروپ نمبر 05

https://chat.whatsapp.com/BAndVVELQI3BNW2PGOWOux

گروپ نمبر 06

https://chat.whatsapp.com/JQVeUkLHMmY9gvgJISxmTl

گروپ نمبر 07

https://chat.whatsapp.com/HVGXLXRF3X2Cu4ZSTfAlLK

گروپ نمبر 08

https://chat.whatsapp.com/Cse84RDMkN20ydUC2OfS9G

گروپ نمبر 09

https://chat.whatsapp.com/Jc0RzpI27Q36NQnzdXKNhr

ہمارا فیس بک پیج ابھی فالو اور لائک کیجئے:

https://www.facebook.com/news.dawateislami.net

مزید اپڈیٹ کے لئے وزٹ کیجئے ہماری ویب سائٹ:

https://news.dawateislami.net/


11 ستمبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے عاشقانِ رسول کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔

اسی طرح شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:مزمل عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)