.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ایسٹ سے اسپیشل
پرسنز کا مدنی قافلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کی طرف روانہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر
کیا۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ ا سلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات پاکستان کی اگست
2022ء کے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:
پہلے سے
منسلک شخصیات خواتین کی تعداد:4 ہزار 922
اس ماہ رابطے میں آنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 260
اس ماہ دینی کا موں میں حصہ لینے والی شخصیات خواتین کی تعداد: ایک ہزار 687
کل منسلک اداروں کی تعداد:131
اداورں میں ہونے والے درس اور
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:86

دعوتِ اسلامی کےتحت 8ستمبر 2022ء بروز جمعرات صوبہ کشمیر کی میر پور کشمیر ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، میر پور کشمیر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ نگران اور معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے، مبلغات اور رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح 8ستمبر 2022ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ کشمیر کی پونچھ ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، پونچھ ڈویژن کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت 7ستمبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قصور ڈویژن شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں میں آن
لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح ذمہ دار ، قصور ڈویژن ذمہ دار اور دارالسنہ کے دیگر
مدنی عملے نے شرکت کی۔
نگران پاکستان
مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے۔ مسائل
کا حل بیان کیا اور رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے اہداف دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ میرپورخاص میں 11 ستمبر 2022ء
بروز اتوار فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں میرپورخاص سندھ کے ڈاکٹرز نے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور فیضانِ مدینہ کے اسٹاف کا فری چیک اپ کیا
اور انہیں ادویات دیں۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈاکٹرز کو دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مختلف شعبہ
جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر حضرات
نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں ڈاکٹرز کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
10 ستمبر 2022ء
بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ لطیف آباد حیدر
آباد 4 نمبر میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد سندھ کے ڈاکٹرز نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام
کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دیں۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹرز کو مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔
مزید ڈاکٹر حضرات نے
ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
.jpeg)
9 ستمبر 2022ء
بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے نگران مولانا یاسر
عطاری مدنی نے رکنِ شعبہ عبد الوحید اعظم عطاری اور صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم
عطاری مدنی کے ہمراہ پاکستان کے شہر جہلم میں قائم نیو برانچ فیضان آن لائن
اکیڈمی کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے برانچ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ہونے والے کاموں کے
بارے میں گفتگو کی اور جلد از جلد تعمیرات مکمل کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس
میں ڈویژن، یوسی نگران اور شعبہ دارالسنہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ ذمہ داران کو اپنی اصلاح
کرنی چاہیئے ‘‘سے متعلق مدنی پھول دیئے
اور دارالسنہ ذمہ دار مقرر کرنے، سافٹ وئر میں کارکردگی انٹر کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ بعدازاں مختلف مسائل
پر باہم مشاورت سے ان کے حل پیش کئے گئے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف بھی دیئے گئے۔
سرگودھا میں
تعلیمی شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ
گرلز کا مشورہ

دعوت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں تعلیمی شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ گرلز کا مشورہ
منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز اور گھر درس
کے اہداف دیئے نیز دینی کام کرنے، اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور ہر
جگہ پردے کی پابندی رکھنے کا ذہن دیا۔آخر
میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔
٭دوسری جانب سرگودھا میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں مختلف لیڈی ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کو اچھے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شارٹ کورسز کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں
پڑھنے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
.jpeg)
پاکستان بھر میں قائم
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
کے بواب (خادمین) اسلامی بھائیوں کے لئے
بذریعہ ویڈیو لنک تربیتی نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شرکت
کی۔
اس تربیتی نشست میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
بواب اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گجرانوالہ ڈویژن تا یوسی سطح
کی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز ذمہ دار ، فیضانِ اسلام کی اراکین اور صوبہ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے میں ذمہ داران کی تنظیمی نکات پر تربیت
کی گئی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے
گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز گلی گلی
مدرسۃ المدینہ بڑھانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔
٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گجرانوالہ کے یوسی میں گھر گھر جا کر اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گجرانوالہ کے علاقے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی نگران سمیت گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں کارکردگی وقت پر جمع کروانے،
ماتحت سے رابطے مضبوط رکھنے نیز سافٹ وئیر میں ڈیٹا محفوظ رکھنے سے متعلق تربیت کی۔ علاوہ ازیں احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے اور بانئ دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی قربانیاں بتا کر مزید دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر
میں مختلف اہداف دیئے مثلاً: نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماع شروع کرنا، گلی گلی مدرسۃ المدینہ بالغات قائم کرنا
اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے گئے۔