دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2022ء افریقی ملکوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساؤدرن ، ویسٹ اور سینٹر ل افریقہ کی ریجن نگران جبکہ نائیجریا ، کینیا، ماریشس ، موزمبیق کی ملک نگران اس کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز ، جامعۃ المدینہ اور فیضانِ اسلام کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے افریقی ملکوں میں زیادہ سے زیادہ جامعۃ المدینہ کھولنے، نیو مسلم میں دینی کام کرنے اور ان کو باقاعدہ ناظرہ کورس کروانے کا ذہن دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ میں اضافہ بھی ہو۔