25  اگست2023ء کو مردان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےنگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے صوبائی ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاریKPK کے ہمراہ مردان میں واقع نابینا اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا،جہاں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈی او کے اسسٹنٹ سے ملاقات کی۔

دوران ملاقاتِ دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور بریل رسم الخط میں شائع کردہ مدنی قاعدے کے بارے میں بتایا،اس پر دونوں شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء   بروز بدھ خضدار شہر میں قلات ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں صوبہ بلوچستان نگران، قلات ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران و شعبہ ذمہ داران ، تحصیل نگران و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کا حل بیان کرتے ہوئے سستی کے باعث دینی کاموں میں ہونے والے نقصانات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے، ماہانہ مدنی مشوروں میں شرکت کرنے ، نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز کرنے اور سافٹ ویئر انٹریز مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کام کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔ 


اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء   بروز منگل صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ بلوچستان نگران اور کوئٹہ میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کوئٹہ شہر میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔

اس دوران ذمہ داران نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


22اگست 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات اور معلمات سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں عملی طور پر 8 دینی کام کرنے اور تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اور معلمات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء   بروز منگل کوئٹہ شہر میں دینی کام کرنے والی کوئٹہ ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، کوئٹہ ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران و شعبہ ذمہ داران ، ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں آنے والے مسائل اور اُن کا حل بیان کیا نیز سستی کے باعث دینی کاموں میں ہونے والے نقصانات پرگفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور سافٹ ویئر انٹریز مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی لیا ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کام کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔


21 اگست 2023ء   بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں دینی کام کرنے والی نصیر آباد ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ نصیر آباد ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ تحصیل و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے 8دینی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز سستی کے باعث دینی کام کے نقصانات بیان کئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیااور سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا نیز ذمہ داران کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔ 


کراچی شہر میں   ہونے والے دعوتِ اسلامی کے پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے 2 دن پر مشتمل رہائشی مدنی مشورے کے دوسرے دن 19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ایک نشست کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس نشست میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”سب کے ساتھ یکساں تعلقات“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ محبت بھرے انداز میں پیش آنے اوردینی کاموں کے دوران آنے والی پریشانیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کی اطاعت کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات مثلاً شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات،شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات پر کلام کیا ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت شہرِ کراچی میں   پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا2 دن پر مشتمل رہائشی مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے کے پہلے دن 18 اگست 2023 بروز جمعہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور نگران اسلامی بہن کے مدنی پھولوں سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے ، تقرری مکمل کرنے ، درس و بیان کے حلقے لگانے اور اپنےاہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز مختلف شعبہ جات مثلاً شعبہ دارالمدینہ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، شعبہ اصلاح اعمال للبنات میں دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اس پر کلام کیا ۔

16 اگست 2023ء بروز بدھ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور سڈنی کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے عظیم الشان اجتماع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اگست 2023ء بروز پیر کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ کابینہ سطح پر طے کئے جانے والے ماہانہ مدنی پھولوں، یومِ دعوتِ اسلامی کے متعلق مدنی پھولوں اور ربیع الاول کے اہداف پر کلام کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نےکونسل میں دعوتِ اسلامی کے تحت نئے مدرسۃ المدینہ گرلز کھولنے، کفن دفن ٹیسٹ ، مسائلِ نماز ٹیسٹ اور اذکارِ نماز ٹیسٹ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

مزید ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مختلف کورسز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز گھر درس کی تعداد بڑھانے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

10 اگست 2023ء بروز جمعرات ریجن سطح کی مختلف شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداءً اپنے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے ریجن سطح پرون ڈے لرننگ سیشن کا انعقاد کرنےکے حوالے سے مشاورت کی نیز سیشن کے لئے جگہ، ٹائمنگ، شیڈول اور فوڈ ڈسٹریبیوشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ہر اسٹیٹ میں اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحِ اعمال سیشن منعقد کرنے جبکہ آسٹریلیا ریجن کی تمام اسٹیٹس میں ذریعہ انٹرنیٹ سیشن کروانے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمہ دا ر اسلامی بہنوں نے جن اسٹیٹ پر تقرر نہیں ہے اُن اسٹیٹ پر تقرری کرنے کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔


10 اگست 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ اسٹیٹ اور نگرانِ کاؤنسل اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگران اسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ”مدنی پھول برائے یومِ دعوتِ اسلامی“ کے حوالے سے کلام کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔